عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جموں و کشمیر میں کورونا کے نمونوں کی جانچ کے عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا تبادلہ خیال


جموں و کشمیر نے دیگر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مقابلے میں کووڈ-19انتظام کے سلسلے میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے:ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 21 MAY 2020 7:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں کورونا نمونوں کی جانچ میں تیزی لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیالات کئے۔ جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے سینئر افسران  اور سرکاری میڈیکل کالجوں اور ایس کے آئی ایم ایس کے سربراہان اور شعبہ اراکین کے ساتھ منعقدہ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ہوئی ایک میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا سیمپل ٹیسٹنگ کو زیادہ سے زیادہ بڑے پیمانے پر معینہ مدت کے اندر انجام دیئے جانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے نمونہ دینے والے عوام کویقین دہانی کرائی کہ انہیں کسی غیر ضروری تعطل یا تاخیر اور زحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی یہ اپیل کی کہ وہ فارم بھرتے وقت اپنا نام، موبائل نمبر وغیرہ صحیح صحیح بھریں تاکہ ان کی رپورٹیں تاخیر کا شکار نہ ہوں ، کیونکہ ناقص  اطلاعات کی بنیاد پر ایسا ہو سکتا ہے۔

 

ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے توسط سے مالیاتی کمشنر (صحت)، اٹل دُلّو نے وزیر موصوف کو ہر ایک ٹیسٹنگ مراکز پر کئے جا رہے ٹیسٹ کی تعداد کی موجودہ نوعیت سے آگاہ کیا اور آئندہ دنوں میں ٹیسٹ کی تعداد میں مجوزہ اضافے کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 100نمونوں کی جانچ یومیہ کے عمل سے یہ کام شروع ہوا تھا اور اب جانچ کئے جانے والے نموں کی تعداد یومیہ کئی ہزار سے بھی تجاؤز کر گئی ہے۔

 

اٹل دلو نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز سے آئی سی ایم آر ایپ کے متعارف کرائے جانے کے بعد سے سیمپل ٹیست رپورٹ آنے تک کی مدت  3 دنوں کے آس پاس طے کرنا ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سنٹر کی جانب سے سرگرم تعاون حاصل ہو رہا ہے اور اب پی پی ای کٹوں ، این -95 فیس ماسک اور سینیٹائزروں کی کوئی قلت نہیں ہے۔

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N7O0.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ تھوڑی سی احتیاط کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹ آنے میں صرف ہونے والے وقت کو مزید کم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے پچھلے التوائی معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کی بھی تلقین کی۔

 

صحتی حکام او ر طبی برادری کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خیال ظاہر کیا کہ جموں و کشمیر دیگر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مقابلے میں کار کردگی کے لحاظ سے کہیں بہتر ثابت ہوا ہے اور اس کی تصدیق اعداد وشمار کی بنیاد پر کی جا سکتی ہے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرنے والے دیگر افراد میں ایس کے آئی ایم ایس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اَینگر، جو  گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل  ہیں، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی پرنسپل ڈاکٹر سامعہ، سری نگر کے ڈائرکٹر ہیلتھ ڈاکٹر این سی ڈھینگرا اور جموں کے ہیلتھ ڈائرکٹر کے نام شامل تھے۔ دیگر سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپل حضرات اور ان کے شعبے کے اساتذہ بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2726


(Release ID: 1626020) Visitor Counter : 186