بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے نوووکو وِستاس کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعے اِمامی سیمنٹ لمیٹیڈ کی خریداری کو منظوری دی
Posted On:
21 MAY 2020 7:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،22 مئی / کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی ) نے نوووکو وِستاس کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعے اِمامی سیمنٹ لمیٹیڈ کے تمام شیئرس اور پیڈ اَپ کیپٹل کی 100 فی صد خریداری کو منظوری دے دی ہے ۔
اس مجوزہ خریداری میں نوووکو وِستاس کارپوریشن لمیٹیڈ ( این وی سی ایل ) کے ذریعے اِمامی سیمنٹ لمیٹیڈ ( ای سی ایل ) کے تمام شیئرس اور پیڈ اَپ کیپٹل کی 100 فی صد خریداری کے مجوزہ سودے کو منظوری دے دی گئی ہے ۔
این وی سی ایل ایک نِرما بانی گروپ کمپنی ہے ، جو چھتیس گڑھ ، جھار کھنڈ ، مغربی بنگال ، راجستھان اور ہریانہ میں سیمنٹ تیار کرنے کے یونٹوں کو چلا رہی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کمپنی پورٹ لینڈ پوزو لانا سیمنٹ ، پورٹ لینڈ سلیگ سیمنٹ اور عام پورٹ لینڈ سیمنٹ سمیت سلیٹی سیمنٹ کی مختلف قسموں کی تیاری اور فروخت کا کاروبار کرتی ہے ۔ یہ کمپنی چند اضافہ قدر والے اشیاء جیسے تعمیراتی کیمیکل ، وال پٹی اور کوور بلاکس جیسی مصنوعات بھی فروخت کرتی ہے ۔
ای سی ایل ، اِمامی گروپ کا ایک حصہ ہے اور یہ مغربی بنگال ، چھتیس گڑھ ، بہار اور اڈیشہ میں سیمنٹ تیار کرنے والے یونٹوں کی ملکیت رکھتی ہے اور انہیں چلاتی ہے ۔ یہ کمپنی پورٹ لینڈ پوزو لانا سیمنٹ ، پورٹ لینڈ سلیگ سیمنٹ اور عام پورٹ لینڈ سیمنٹ اور سادہ سیمنٹ کنکریٹ یعنی کمپوزٹ سیمنٹ سمیت سلیٹی سیمنٹوں کی مختلف اقسام کی تیاری اور فروخت کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، کمپنی مختلف قسم کے کلنکر اور فرنیس سلیگ بھی تیار اور فروخت کرتی ہے ۔
سی سی آئی کے احکامات کی تفصیلات بعد میں دی جائیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2713
(Release ID: 1625977)
Visitor Counter : 203