وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش سیریز کے تحت تصویروں  میں بھوپال : روایات، ثقافت اور سیاحت ،موضوع پر 21ویں  ویبنار کا انعقاد کیا

Posted On: 20 MAY 2020 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20مئی 2020/ وزارت سیاحت کا ’’دیکھو اپنا دیش/ملک‘‘ ویبنار 19 مئی 2020 کو منعقد کیا گیا  جس میں شاندار  بھارت کے دل اور ریاست مدھیہ پردیش  کی راجدھانی بھوپال کی روایت  ، ثقافت  اور سیاحت پر بات چیت کی گئی۔

وزارت سیاحت کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رویندر برار نے دیکھو اپنا ملک سیریز  کے 21ویں  اجلاس کو پیش کیا۔ جس کا عنوان تھا:’’   تصویروں میں بھوپال: روایت،  ثقافت /تمدن  اور سیاحت : پروگرام کو انڈیا سٹی واک کی سومی رانے اور جناب  ہمانشو رانا کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ جناب شوم شرما نے بھوپال کی تاریخ ثقافت اور دلکشی کے بارے میں بتایا۔

مدھیہ پردیش  کی راجدھانی  بھوپال، جسے دو اہم جھیلوں اوپری جھیل اور  نچلی جھیل کے ساتھ جھیلوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، اپنی وراثتی  مقامات، قدم زیورات، فیبرک،  کھانوں وغیرہ کے لئے مشہور ہے۔ ویبنار  میں بھوپال کے تاریخی  واقعات اور حقائق  سے واقف  کرایا گیا ۔ چھوٹی کہانیوں/واقعات  کا ذکر کیا گیا اور لازمی طور پر قابل تجدید مقامات کی جانکاری دی گئی۔ بھوپال کی وراثت کے دلچسپ  حصے پرانے بھوپال کی سیر کے ذریعہ  اسے محسوس کیا جاسکتا ہے، جو فن تعمیر ،کھانے اور ذائقے، شاعر اقبال کی ادبی دنیا اور رانی  کملا پتی سے لے کر شاہجہاں بیگم جیسی مستورات کی کہانیاں بیان کرتاہے۔

اس پرزینٹیشن کو پیش کرنے والے  لوگوں نے بھوپال کے پان، سلیمانی چائے، ریشم  سے کشیدہ  کاری، جیسے کئی تجربات مشترک کئے۔ اجلاس میں منٹو ہال سمیت کئی تاریخی مقامات   کے بارے میں بتایا گیا۔ نواب سلطان جہاں بیگم کے ذریعہ منٹو ہال بھوپال میں فن تعمیر کی حیر  ت انگیز  مثال جس کی تعمیر انہوں نے کرائی تھی، کے بارے میں  بھی بتایا۔  اس کی بنیادی  خصوصیات  سے سمجھوتہ کئے بغیر اس بین الاقوامی کنوینشن  سینٹر میں تبدیل کرکے اس کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف  میوزیموں  قبائلی آرٹ اور ثقافت  کامظاہرہ کرنے والے قبائلی  میوزیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جس میں تھیم پر مبنی  خوبصورت  فن پارے موجود ہیں۔ جھیلوں کی سرزمین تمام سیاحوں کے لئے ایک دلچسپ  مقام ہے۔ بھوپال  ایک کثیر جہتی مقام ہے، یعنی  تاریخی وراثت  ہونےسے لے کر اپنے اصلی روپ میں حیاتیاتی  تنوع سے بھرپور  سرزمین تک۔   بھوپال  کے علاوہ  مدھیہ پردیش دلچسپی  کے دیگر اہم سیاحتی  مقامات  جیسے سانچی، ردیشا ، کھجوراؤ ، مانڈو، بھیم بینٹکا، اندور، اجین، گوالیار  ، چندیری اور نیشنل پارک کا   نہا، باندھوگڑھ، پنا، پینچ وغیرہ شامل ہیں۔

’’دیکھو اپنا ملک‘‘  ویبنار  سیریز  کو الیکٹرانکس  اور اطلاعات و ٹکنالوجی  کی وزارت کے قومی ای گورنننس ڈویژن  کے تعاون  سے پیش کیا گیا۔  ویبنار  کے یہ اجلاس اب ویب سائٹ  https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر اوروزارت سیاحت، حکومت ہند کے تمام سوشل میڈیا ہینڈل پر دستیاب ہیں۔

 ویبنار کی اگلی کڑی 21 مئی 2020 کو صبح  11 بجے منعقد کی جائے گی جس کا عنوان ’’ٹائیگرس اینڈ ٹورزم‘‘ ہے۔  رجسٹر کرنے کے لئے لنک ہے: - https://bit.ly/2X7FvoD

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2669

 



(Release ID: 1625869) Visitor Counter : 171


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil