وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر  نے  طلبا کے لئے  سائبر سکیورٹی سے متعلق  سی بی ایس ای کے ذریعہ تیار کی گئیں تین ہینڈ بُکس ، 21 ویں صدی  کی ہنر مندی اور  پرنسپلز ہینڈ بُک کا اجرا کیا

Posted On: 20 MAY 2020 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 مئی 2020،     فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر  جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج  نئی دہلی میں تعلیم کے اقدار پر مبنی عالمی  معیارات اختیار کرنے  کی گئیں تدابیر کے بارے میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے ذریعہ تیار کی گئیں تین ہینڈ بکس کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اجرا کیا۔

ان تین کتابچوں کا اجرا کرتے ہوئے  مرکزی وزیر نے بتایا کہ ہینڈ بک ‘سائبر سیفٹی ۔  اے ہینڈ فار  اسٹوڈینٹس آف سیکنڈری اینڈ سینئر سیکنڈری اسکول’  نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے  طلبا میں سائبر سکیورٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  کتابچہ ایسے   نو عمر طلبا کے لئے  ایک  مکمل  رہنما ہوگی جو کہ  انٹرنیٹ اور دیگر  ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا بار بار استعمال کرتے ہیں اور جنہیں مختلف قسم کے سکیورٹی سے متعلق خطرات  پیش آتے ہیں۔

جناب رمیش پوکھریال نے بتایا کہ کتابچے  ‘ان پرسیوٹ آف ایکسی لینس اے ہینڈ بک فار پرنسپلز’ کے ذریعہ  اسکولوں کے پرنسپلوں کو بورڈ کے نظام کے بارے میں معلومات اور دیگر کارآمد معلومات فراہم کرائی جائیں گی۔ اس کے ذریعہ  اسکولوں اور سی بی ایس ای  انتظامیہ کے درمیان  بہتر تال میل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تیسرا کتابچہ‘اکیس ویں صدی کی ہنر مندی:  ایک  ہینڈ بک’ سی بی ایس ای کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اس کے ذریعہ  سبھی کو  اکیسویں صدی کی ہنر مندیوں سے واقف کرایاجائے گا اور  یہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں  ان کا استعمال کرنے کے لئے انہیں تحریک دے گا۔

جناب رمیش پوکھریال نے  ملک کے مکمل تعلیمی نظام کے تحت  تمام متعلقین کے فائدے کے لئے کتابچے تیار کرنے کی  سی بی ایس ای کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ان کتابچوں سے  سائبر سکیورٹی  کی بہتر فہم حاصل کرنے ، صلاحیت کوبہتر بنانے ہنر مندی حاصل کرنے اور قیادت کے تجربے میں  مدد ملے گی۔

Click here to see the link of Cyber ​​Security Handbook : http://cbseacademic.nic.in/web_material/Manuals/Cyber_Safety_Manual.pdf

Click here to see the link of Prinicipal Handbook : http://cbseacademic.nic.in/web_material/Manuals/Principals_Handbook.pdf

Click here to see the link of  21st Century Skills Handbook : http://cbseacademic.nic.in/web_material/Manuals/21st_Century_Skill_Handbook.pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2688

                          



(Release ID: 1625805) Visitor Counter : 176