ارضیاتی سائنس کی وزارت

سپر سائیکلونک طوفان امفن (بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1200بجے)، سمندری طوفان کے طور پر بنگلہ دیش پر مرتکز تھا

Posted On: 21 MAY 2020 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،سپر سائیکلونک سمندری طوفان امفن (جس کا تلفظ  یو ایم-پی یو این) ہے، یہ طوفان 6 گھنٹوں کے دوران سائیکلونک طوفان کی شکل میں 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال-شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے آج یعنی 21؍ مئی 2020 کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق 0830بجے بنگلہ دیش پر 24.7ڈگری شمالی عرض البلد اور 89.5ڈگری مشرقی طول البلد پر نیز کولکاتہ سے 270 کلو میٹر شمال-شمال مشرقی سمت میں، دھوبری سے 150 کلو میٹر جنوب میں اوررَنگ پورہ (بنگلہ دیش)، سے 110کلو میٹر جنوب-جنوب مشرق میں مرتکز تھا۔

 

قوی امکانات پائے جاتے ہیں کہ یہ سمندری طوفان شمال –شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کرے گا اور آئندہ 3گھنٹوں کے دوران گہرے دباؤ میں بدل جائے گا اور اس کے بعد کے 6گھنٹوں میں دبا ؤ کی شکل لے لےگا۔ اس سلسلے میں پیشن گوئی ٹریک اور شدت کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

 

تاریخ؍اوقات (بھارتی معیاری وقت)

پوزیشن (عرض البلد ڈگری شمال ؍ طول البلد ڈگری مشرق)

زیادہ سےزیادہ ہمہ گیر سطحی ہواؤں کی رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)

سائیکلونک ڈسٹربنس کا زمرہ

21.05.20/0830

24.7/89.5

60-70 gusting to 80

سمندری طوفان

21.05.20/1130

25.3/89.8

50-60 gusting to 70

گہرا دباؤ

21.05.20/1730

26.5/90.5

30-40 gusting to 50

دباؤ

 

1.بھاری بارش کا انتباہ:

آسام اور میگھالیہ: ہلکی سے اوسط بارش بیشتر مقامات پر ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ 21؍مئی 2020 کو بے حد شدید سے لے کر موسلا دھار بارش مختلف مقامات پر ہو سکتی ہے۔

 

اروناچل پردیش: بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور چھٹ پٹ مقامات پر 21 مئی 2020 کو زیادہ اور بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

 

2.ہوائی انتباہ:

مغربی آسام اور مغربی میگھالیہ میں شام تک 60-50کلو میٹرکی رفتار والی جھکڑ دار ہوائیں چلیں گی، جن کی رفتار 70کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ بعدازاں ان کا زور آہستہ آہستہ کم ہوتا جائے گا۔

 

(سسٹم کے تحت تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے لئے براہ کرم درج ذیل دونوں ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in

 

براہ کم درج ذیل لنک میں تفصیلی اور تازہ ترین گرافکس ملاحظہ کریں:

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2699



(Release ID: 1625745) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu