مالیاتی کمیشن

مالی استحکام کے نقشۂ راہ سے متعلق 15 ویں مالی کمیشن کی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کل ہو گی

Posted On: 20 MAY 2020 4:35PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،21 مئی / مالی استحکام کے نقشۂ راہ سے متعلق 15 ویں مالی کمیشن کی کمیٹی کی پہلی میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 21 مئی ، 2020 ء کو منعقد ہو گی ۔

          15 ویں مالی کمیشن   کی ذمہ داریوں میں سے ایک  مرکزی اور ریاستی حکومتوں  کے مالی استحکام کے نقشۂ راہ کے لئے  سفارشات پیش  کرنا ہے، جس کے لئے  اُسے  قرضوں اور خسارے  کی مناسب سطح  کو بر قرار رکھنے  کی ذمہ داری  کے ساتھ ساتھ برابری  ، کار کردگی اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی  اعلیٰ جامع  ترقی   کو فروغ دینا شامل ہے ۔ 15 ویں مالی کمیشن نے اپنی اِس ذمہ داری   کو پورا کرنے کی خاطر  18 مارچ ، 2020 ء کو  15  ویں مالی کمیشن کے چیئرمین این کے سنگھ کی صدارت میں   جنرل گورنمنٹ   کے مالی استحکام کے نقشۂ راہ کا جائزہ  لینے کی خاطر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

          سال 21-2020 ء کے لئے 15 ویں مالی کمیشن کی رپورٹ  پر مرکزی حکومت نے پہلے ہی  کارروائی کی ہے  ۔  15 ویں مالی کمیشن کی مذکورہ بالا ذمہ داری  کے تحت  سال 22-2021 ء سے 26-2025 ء کے عرصے تک کی مدت کے لئے جنرل گورنمنٹ   کے مالی استحکام  کے نقشۂ راہ  کو مرتب کرنا شامل ہے ۔  یہ کام عالمی وباء  کے پھیلنے اور  مرکزی و ریاستی حکومتوں ، دونوں پر  ایک ساتھ مالی مجبوریوں  کی وجہ سے پیدا شدہ  غیر معمولی صورتِ حال   کی وجہ سے مزید  پیچیدہ ہو گیا ہے ۔  صورتِ حال  پر عمل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کی جی ڈی پی  کا پہلے سے دستیاب 3 فی صد کے علاوہ مزید 2 فی صد پوائنٹ  کے اضافی  قرض  لینے کی اجازت دی ہے ۔

          ابھرتے ہوئے مالی پس منظر اور  آگے کے لئے  راہ مرتب کرنے  کی خاطر  مذکورہ بالا کمیٹی  کی ایک آن  لائن میٹنگ کل منعقد کی جائے گی ۔  امید ہے کہ اِس میٹنگ  میں 15 ویں مالی کمیشن کے چیئر مین این کے سنگھ اور ارکان جناب اجے نارائن جھا اور ڈاکٹر انوپ سنگھ  کے علاوہ   اعلیٰ اقتصادی مشیر  ڈاکٹر کرشنا  مورتی سبرا منین   ، اکاؤنٹس کی کنٹرولر  جنرل  محترمہ سوما رائے برمن  ، وزارت خزانہ میں جوائنٹ سکریٹری  جناب رجت کمار مشرا   ، تمل ناڈو سرکار کے  ایڈیشنل چیف سکریٹری  جناب ایس کرشنن   ، پنجاب سرکار کے پرنسپل سکریٹری  جناب انیرودھ  تیواری اور ممتاز ماہرِ معاشیات  ڈاکٹر سجِّد زیڈ چینائے  اور ڈاکٹر  پراچی مشرا  شرکت کریں گے ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-05-2020)

U. No. 2679

 



(Release ID: 1625644) Visitor Counter : 165