وزارت خزانہ
کابینہ نے خصوصی تحلیلی اسکیم برائے این بی ایف سی ؍ایچ ایف سی کو منظوری دی، تاکہ ادائیگی کے سلسلے میں ان پر عائد دباؤ کو کم کیا جاسکے
Posted On:
20 MAY 2020 2:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20مئی2020: مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں غیر بینکنگ مالیاتی اداروں (این بی ایف سی)اور ہاؤسنگ فائننس کمپنیوں(ایچ ایف سی)کے لئے ان کی لکویڈٹی پوزیشن یعنی ادائیگی کی حیثیت کو بہتر بنانے کی غرض سے وزارت خزانہ کی جانب سے ایک نئی خصوصی تحلیلی اسکیم کے آغاز کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کے لئے براہ راست مالی واجبات 5کروڑ روپے کے بقدر کے ہوں گے ، جو خصوصی مقصد کے ذرائع (ایس پی وی)کے طورپر مساوی تعاون کہے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ حکومت پر کوئی دیگر مالی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، جب تک کہ مضمر ضمانت کا مسئلہ نہ کھڑا ہو۔جب ضمانت کی بات آئے گی تو حکومت کی ذمہ داری اس رقم کے مساوی ہوگی، جو گارنٹی کی سیلنگ کے تحت ڈیفالٹ رقم کے مساوی ہوگی۔مجموعی ضمانت کی حدود 30ہزار کروڑ روپے کے بقد رمقرر کی گئی ہیں، جو ضرورت کے مطابق توسیع سے ہمکنار ہوں گی۔
حکومت نے غیر مالیاتی اداروں اور ہاؤسنگ فائننس کمپنیوں کی لکویڈٹی مشکلات یعنی ادائیگی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک فریم ورک تجویز کیا ہے۔ یہ کام خصوصی لکویڈٹی اسکیم کے توسط انجام پانا ہے۔ مشکلات کے شکار اثاثوں سے متعلق فنڈ(ایس اے ایف)کے انتظام کے لئے ایک ایس پی وی تشکیل دیا جائے گا، جس کے خصوصی تمسکات کی ضمانت حکومت ہند دے گی اور انہیں صرف ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے ذریعے ہی خریدا جائے گا۔اس اسکیم پر مالی خدمات کے محکمے کے ذریعے عمل درآمد کرایا جائے گا، جو اس سلسلے میں اپنی طرف سے رہنما خطوط جاری کرے گا۔
********
م ن۔ ن ع
(U: 2665)
(Release ID: 1625423)
Visitor Counter : 204