وزارت خزانہ

کابینہ نے ‘پردھان منتری وائے وندنا یوجنا’ کو منظوری دی

Posted On: 20 MAY 2020 2:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20مئی2020: مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں معمر شہریوں کے لئے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور انہیں ضعیفی کی عمر میں آمد نی کی سلامتی سے استفادہ کرنے کے لائق بنانے کے لئے درج ذیل امور کو منظوری دی ہے۔

  1. ‘پردھان منتری وائے وندنا یوجنا’(پی ایم وی وی وائی)کی توسیع 31مارچ 2023ء یعنی مزیر تین برسوں کے لئے 31 مارچ 2020ء کے بعد کی گئی ہے۔
  2. ابتداً 21-2020 کے لئے سالانہ بنیادوں پر 7.40فیصد کا سالانہ ریٹرن فراہم کرایا جائے گا اور اس کے بعد ہر سال اس کی تشکیل نو ہوگی۔
  3. سالانہ بنیاد پریقینی شرح سود مالی سال کےیکم اپریل  سے نافذ العمل ہوگی اور معمر شہریوں کی بچت اسکیم پر حاصل ہونے والی نظر ثانی شدہ ریٹرن کی شرح سے 7.75 فیصد کی حدکے تحت نافذ العمل ہوگی۔
  4. ایل آئی سی کی جانب سے فراہم کی جانے والی شرح اور منڈی کی شرح میں واقع فرق کے سلسلے میں اس اسکیم کے تحت ریٹرن کی شرح کی ضمانت ہوگی۔
  5. اسکیم کے پہلے سال میں اخراجات کے انتظام کی حدود فنڈ کے مقابلے میں 0.5فیصد کے بقدر ہوں گی۔اس کے بعد جاری ہونے والی نئی پالیسیوں کے سلسلے میں یہ شرح 0.3فیصد سالانہ ہوگی۔دوسرے سال اور اس کے بعد آئندہ 9 برسوں تک کے لئے یہی شرح نافذ رہے گی۔
  6. وزیر خزانہ کوہر مالی سال کی ابتدا میں ریٹرن کی سالانہ شرح کے تعین کا اختیار فراہم کیا جائے گا۔
  7. اسکیم کی دیگر تمام شرائط و ضوابط پہلے کے مطابق ہی رہیں گی۔

کم از کم سرمایہ کاری پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے اور12ہزار روپے سالانہ کی  پنشن پر  پنشن کے لئے سرمایہ کاری156658روپےکے بقدر مقرر کی گئی ہے اور اسکیم کے تحت ایک ہزار روپے کی کم از کم پنشن کے سلسلے میں یہ رقم 162162روپے رکھی گئی ہے۔

حکومت کی مالی ذمہ داری ایل آئی سی کے ذریعے فراہم کئے جانے والے منڈی ریٹرن اور 21-2020 کے لئے سالانہ ابتدائی یعنی 7.40 فیصد کے ضمانت شدہ ریٹرن کے فرق تک محدود ہے اور اس کے بعد اس کی تشکیل نو ہر سال ای سی ایس ایس کے مطابق کی جائے گی۔

 

********

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 2662)



(Release ID: 1625418) Visitor Counter : 152