ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے 12000 ایچ پی کا اپنا سب سے طاقتور میڈ اِن انڈیا انجن کامیابی کے ساتھ چلایا


انڈین ریلویز کے لئے یہ قابل فخر لمحات ہیں، کیونکہ ہندوستان دنیا کا ایسا چھٹا ملک بن گیا ہے جو ملک میں ہی زیادہ ہارس پاور والا انجن بنانے والے ملکوں کے باوقار کلب میں شامل ہوگیا ہے
پوری دنیا میں پہلی بار بڑی لائن پر ہائی ہارس پاور کے انجن کو چلایا گیا ہے
یہ انجن میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے
اس ریل انجن نے 18 مئی 2020 کو دین دیال اپادھیائے اسٹیشن سے شیوپور کے درمیان اپنی پہلی کمرشیل دوڑ لگائی
مدھے پورہ الیکٹرک لوکوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ای ایل پی ایل) کے ذریعے تیار اس انجن کو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن پر چلایا گیا
یہ انجن جدید ترین آئی جی بی ٹی پر مبنی، 3-فیس ڈرائیو اور 12000 ہارس پاور والا الیکٹرک انجن ہے
یہ ہائی ہارس پاور والے انجن مال بردار ریل گاڑیوں کی اوسط رفتار اور بوجھ ڈھونے کی صلاحیت میں اضافہ کرکے انتہائی استعمال والی پٹریوں پر بھیڑ کم کرنے میں مدد کریں گے

Posted On: 19 MAY 2020 6:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 مئی 2020 ۔ بہار کے مدھے پورہ میں واقع الیکٹرک لوکو فیکٹری کے ذریعے تیار 12000 ایچ پی کے پہلے میڈ اِن اِنڈیا انجن کو کل انڈین ریلویز کے ذریعے پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ چلایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IYIL.jpg

مدھے پورہ فیکٹری میں نئے ڈیزائن کا ریل انجن

انجن کا نام ڈبلیو اے جی12 اور نمبر 60027 ہے۔ یہ ٹرین مشرقی مرکزی ریلوے کے دھنباد ڈویژن سے لمبی دوڑ کے لئے دوپہر 14:08بجے دین دیال اپادھیائے اسٹیشن سے روانہ ہوئی، جس میں 118 ویگن تھے اور جو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن سے ڈیہری آن سون، گڑھوا روڈ ہوتے ہوئے برواڈیہہ تک گئی۔

انڈین ریلویز کے لئے یہ قابل فخر لمحات تھے، کیونکہ بھارت دنیا کا چھٹا ایسا ملک بن گیا جو اندرون ملک ہی زیادہ ہارس پاور کا انجن بنانے والے ملکوں کے باوقار صف میں شامل ہوگیا ہے۔ یہی نہیں، پوری دنیا میں پہلی بار بڑی لائن کی پٹری پر ہائی ہارس پاور کے انجن کو چلایا گیا ہے۔ یہ انجن میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مدھے پورہ فیکٹری معیار اور سیفٹی اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ تیار کی گئی سب سے بڑی مربوط گرین فیلڈ یونٹ ہے۔ ہر سال 120 انجنوں (لوکوموٹیوز) کی پیداواری صلاحیت والا یہ کارخانہ 250 ایکڑ کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021UIL.jpg

فیکٹری کی اصل عمارت

یہ انجن جدید ترین آئی جی بی ٹی پر مبنی، 3-فیس ڈرائیو اور 9000 کلوواٹ (12000 ہارس پاور) کا الیکٹرک انجن ہے۔ یہ انجن 706 کے این، کے زیادہ سے زیادہ ٹریکٹیو ایفورٹ کا اہل ہے، جو 150 میں ایک کی ڈھال میں 6000 ٹی ٹرین کو چلانے کا کام شروع کرنے اور چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ 22.5 ٹی (ٹن) کے ایکسل لوڈ کے ٹوئن بو-بو ڈیزٓئن والے انجن (لوکو موٹیو) کو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ 25 تک اَپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ انجن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور یعنی مال ڈھلائی کے لئے مخصوص گلیارے کے لئے کوئلہ ریل گاڑیوں کی مستقبل کی آمد و رفت کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس میں لگے ہوئے سافٹ اور انٹینا کے ذریعے اس کے اسٹریٹیجک  استعمال کے لئے انجن پر جی پی ایس کے ذریعے قریبی نظر رکھی جاسکتی ہے، مائیکروویو لنک کے توسط سے زمین پر سرور کے ذریعے انٹینا اٹھایا جاتا ہے۔

یہ انجن روایتی او ایچ ای لائن والے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ زیادہ اٹھان والی او ایچ ای لائنوں والے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈروس پر بھی کام کرنے کا اہل ہے۔ اس ریلوے انجن کو دونوں طرف ایئر کنڈیشنڈ ڈرائیور کیب ہیں۔ یہ انجن ری جنریٹیو بریکنگ سسٹم سے لیس ہے، جس سے چلنے کے دوران توانائی کی قابل ذکر بچت ہوتی ہے۔ یہ ہائی ہارس پاور والے انجن انتہائی مصروف ریل لائنوں پر بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور مال گاڑیوں کی اوسط رفتار کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔

مدھے پورہ الیکٹرک لوکوموٹیو پرائیویٹ لمیڈ (ایم ای ایل پی ایل) 11 برسوں میں 800 جدید ترین قسم کے 12000 ایچ پی والے الیکٹرک فریٹ لوکوموٹیوز کی تعمیر کرے گی، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور الیکٹرک ریل انجنوں میں سے ایک ہوگا اور اس سے مال گاڑیوں کی رفتار بڑھے گی اور ملک بھر میں زیادہ وزنی مال گاڑیوں کو تیزی کے ساتھ محفوظ طریقے سے چلانے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس طرح سے بھیڑبھاڑ میں بھی کمی آئے گی۔ ری-جنریٹیو بریکنگ نظام کی مدد سے توانائی کی کھپت میں بھی بچت ہوگی۔ اس پروجیکٹ کے ایک جزو کے طور پر مدھے پورہ، بہار میں اس کے آس پاس ایک ٹاؤن شپ بھی بسائی گئی ہے، اس کارخانے کی صلاحیت سالانہ 120 ریل انجن (لوکوموٹیو) تیار کرنے کی ہے۔ اس پروجیکٹ سے ملک میں 10000 سے زیادہ بلاواسطہ اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کمپنی کے ذریعے اس پروجیکٹ میں 2000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

اس پروجیکٹ کے توسط سے مدھے پورہ میں فیکٹری کے قرب و جوار میں سماجی – اقتصاری ترقی بھی ہورہی ہے۔ سی ایس آر پہل کے جزو کے طور پر مقامی لوگوں کو تربیت دینے کے لئے مدھے پورہ میں فروغ ہنرمندی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انڈین ریلویز نے ملک میں بھاری مال ڈھلائی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کرنے کے لئے انڈین ریلویز کے سب سے بڑے راست بیرونی سرمایہ کاری پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر مدھے پورہ الیکٹرک لوکوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ای ایل پی ایل) کے تحت خرید نیز رکھ رکھاؤ معاہدہ کیا تھا۔ یہ انڈین ریلویز (آئی آر) کے ذریعے  ایک ’میک اِن انڈیا‘ پہل ہے۔

اس پروجیکٹ کا آغاز 2018 میں ہوا تھا اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے 10 اپریل 2018 اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ لوکوموٹیو کا پروٹوٹائپ (نمونہ) مارچ 2018 میں پیش کیا گیا تھا۔ ڈیزائن سے متعلق امور کے جانچ نتائج کی بنیاد پر بوگیوں سمیت لوکوموٹیو کو ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لوکوموٹیو کے نئے ڈیزائن کا مدھے پورہ فیکٹری میں آر ڈی ایس او کے ذریعے معائنہ کیا گیا اور 16 نومبر 2019 کو فیکٹری سے ڈسپیچ کو منظوری دی گئی۔ مزید برآں آر ڈی ایس او نے 132 کلومیٹر فی گھنٹے تک کے متعدد رفتار پر ٹرائل کیا اور اس انجن نے سبھی ٹرائل (آزمائش) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ اس انجن کو 18 مئی 2020 کو پہلی مرتبہ دین دیال اپادھیائے اسٹیشن سے شیوپور تک کمرشیل دوڑ کے طور پر چلایا گیا۔ پورے لوکوموٹیو کے ڈیزائن کو 4 سے 6 مہینے کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا تھا اور ابتدائی رکاوٹوں اور موجودہ کووڈ-19 کی وبا سے پیدا شدہ حالات کے باوجود انڈین ریلویز کے جوش و جذبے میں کمی نہیں آئی اور سبھی طرح کے نامساعد حالات کے باوجود ہم حکومت بہار کی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب رہے، تاکہ پروجیکٹ کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے مدھے پورہ فیکٹری کے کام کاج کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2641


(Release ID: 1625240) Visitor Counter : 541