وزارت خزانہ

‘جی ایس 2022 کے 5.09 فیصد ’ کی فروخت (اجراءِ نو) کی نیلامی، ‘جی ایس 2022 کے 5.79 فیصد ’ کی فروخت (اجراءِ نو) کی نیلامی، ‘بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2031’ کی فروخت (اجراءِ نو) کے لیے نیلامی اور ‘جی ایس 2060 کے 7.19 فیصد’ کی فروخت اجراءِ نو کے لیے نیلامی

Posted On: 18 MAY 2020 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 مئی، 2020، بھارت سرکار نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 3000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2022 کے 5.09 فیصد ’ کی فروخت (اجرائے نو) کا اعلان کیا ہے۔

قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 18000 کروڑ روپئے کی مشتہر شدہ رقم کے لیے ‘سرکاری اسٹاک 2030 کے 5.79 فیصد’،قیمت پر مبنی نیلامی کے لیے مشتہر شدہ قیمت 4000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے ‘بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈس 2031’ اور قیمت مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ قیمت 5000 کروڑ روپئے (برائے نام کے لیے ) ‘سرکار اسٹاک 2060 کے 7.19 فیصد’ کی (اجرائے نو)بھارت سرکار کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ متذکرہ بالا کسی ایک تمسک یا زیادہ کے لیے 2000 کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی  ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ممبئی کے ذریعے کئی قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے 22 مئی 2020 (جمعہ) کے دن انجام دی جائے گی ۔

اسٹاک کی فروخت کی مشتہر شدہ رقم کا 5 فیصد تک ، سرکاری تمسکار کی نیلامی سے متعلق غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت کی اسکیم کے مطابق مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ  کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی درخواستیں 22 مئی 2020 کو ریزروبینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای- کبیر) پر الیکٹرانک فارمیٹ میں دی جائیں گی۔ غیر مقابلہ جاتی درخواستیں صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر گیارہ بجے کے دوران اور مقابلہ جاتی درخواستیں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران دی جائیں گی۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 22 مئی 2020 (جمعہ) کے دن کیا جائے گا اور نیلامی میں کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 26 مئی 2020 (منگل) کو کی جائے گی۔

یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکولر نمبر آر بی آئی / 2018-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018 اور وقتا فوقتاً ترمیم  کردہ ‘مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشن’ پر  مہیا رہنما خطوط کے مطابق ‘‘وین ایشوڈ’’ کے لیے فراہم ہوں گے

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2619



(Release ID: 1625101) Visitor Counter : 163