وزارت دفاع

حکومت نے سرحدی انفراسٹرکچر کی تشکیل سے متعلق شکیتکر کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کیا

Posted On: 18 MAY 2020 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18مئی 2020/حکومت نے ، سرحدی بنیادی  ڈھانچے کی تشکیل سے متعلق  لفٹننٹ جنرل ڈی بی شکیتکر  (سکبدوش) کی سربراہی میں ماہرین  کمیٹی  (سی او ای)  تین سفارشات کو منظوری  دے کر  انہیں  نافذ کردیا ہے۔ یہ سفارشات سرحدی علاقوں میں اہم سماجی معاشی   ترقی کے لئے سڑک کی تعمیر  میں تیزی لانے سے متعلق تھیں۔

 سرحدی بنیادی  ڈھانچے کی تشکیل سے متعلق  معاملے پر حکومت  نے بارڈر روڈس  آرگنائزیشن (بی آر او) کی زیادہ  سے زیادہ صلاحیت / اہلیت سے باہر سڑک کی تعمیر کے کام کی آؤٹ  سو رسنگ کرانے کے لئے سی او ای کی سفارش پرعمل درآمد کیا ہے۔ 100 کروڑ سے زائد لاگت کے اس پروجیکٹ کے تمام کاموں پرعمل درآمد کے لئے انجینئرنگ  پروکیورمنٹ کنٹریکٹ (ای پی سی)  کے طریقہ کار کو اپنا نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 جدید تعمیری پلانٹس، سازوسامان اور مشینری کو متعارف سے متعلق دوسری سفارش کو گھریلو اورغیر ملکی خریداری کے لئے7.5  کروڑ روپے سے بڑھاکر 100 روپے کردیا گیا ہے اور اس کی نفاذ بی آر او کو خریداری کے اختیارات  تفویض کرکے کیا گیا ہے۔ بارڈر  روڈس نے حال ہی میں سڑکوں کی تیز رفتار  بچھائی  کے لئے ہاٹ مکس  پلانٹ 30/20 ٹی پی ایچ،  ریموٹ آپریٹیڈ  ہائیڈرو  لک روک ڈرل ڈی سی 400  سخت چٹانوں کو کانٹنے کے لئے برف کو تیزی سے ہٹانے اور صاف کرنے کے لئے خود کار اسنوکٹر /بلوورس ایف 90 رینج کی سیریز کو اپنی مشینوں اور آلات میں شامل کیاہے۔

سڑکوں کی تعمیر  کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لئے جدید ٹکنالوجی جیسے  سٹیک پلاسٹک کے لئے  پلاسٹنگ  ٹکنالوجی ، مٹی کے استحکام کے لئے جیو ٹیکسٹائل کا استعمال ، فرش بچھانے کے لئے سیمنٹ بیس ، سرفیسنگ  کے لئے پلاسٹک  کو ٹنگ کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ فیلڈ افسران  کو مالی اور انتظامی  اختیارات  تفویض کرکے انہیں بااختیار بنانے سے کام کرنے کے مالی   طور پر ختم کرنے میں بہتری اور تیزی آئی ہے۔

 اراضی کے حصول اور تمام قانونی  منظوریوں جیسے جنگل اور ماحولیاتی منظوری کو بھی تفصیلی   پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی منظوری  کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ای پی سی کے نفاذ کے طریقہ کار کو اپنانے کے ساتھ ہی  اس کا م کو اعزاز دینا لازمی ہے جبکہ اس منصوبے  کے آغاز سے قبل قانونی منظوری  حاصل کرنے کے حوالے سے ، سی او ای کی سفارش کونافذ کرتے ہوئے، 90 فی صد قانونی منظوری حاصل  کی گئی ہو۔

************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2615



(Release ID: 1625028) Visitor Counter : 207