عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

نئی اقتصادی اصلاحات بھارت کی خلائی اور ایٹمی صلاحیتوں کو پوری طرح حاصل کرنے کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 17 MAY 2020 7:16PM by PIB Delhi

 نئی دلّی  ،  18  مئی  / مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  کووڈ – 19 عالمی وباء کے پیش نظر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے اعلان کردہ  20 لاکھ کروڑ روپئے کا اقتصادی پیکیج ، دیگر چیزوں کے علاوہ ،  میڈیکل  آئسوٹوپ کے ذریعے  کینسر کے علاج  کو فروغ دے گا اور   ایٹمی توانائی کے محکمے  کے زیر سرپرستی   سرکاری – پرائیویٹ – ساجھیداری ( پی پی پی ) طریقۂ کار پر ایک خصوصی ری ایکٹر قائم کیا جا سکے گا ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، جو ایٹمی توانائی  اور خلاء کے محکمے  کے بھی  وزیر مملکت ہیں ،  اقتصادی پیکیج کو  اختراعی  ، مستقبل پر مبنی اور جرأت مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی  6 دہائیوں سے  بھارت کی خلائی ٹیکنا لوجی   اور ایٹمی توانائی   نے  پوری طرح خفیہ رہ کر کام کیا ہےاور حقیقی طور پر  اِس  میں   کسی نئے اقدام  کی تجویز  ممنوع قرارپائی تھی اور یہ  اسی محدود دائرے میں جاری تھی ، جس میں یہ  موجود ہے ۔ 

 

Description: C:\Users\Md Fuzil\AppData\Local\Microsoft\Windows\Temporary Internet Files\Content.Word\image00104PP.JPG

 

          انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت میں  ایٹمی توانائی کے محکمے کو   موقع ملا ہے کہ اسے مختلف  شعبوں  میں  اور روز مرہ کی زندگی   میں استعمال  کیا جا سکے ۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں میڈیکل آئسوٹوپ کی تیاری  سے   نہ صرف  کینسر اور دیگر بیماریوں  کا سستا علاج  ممکن ہو گا بلکہ  پوری دنیا میں  انسانیت کی  خدمت بھی کی جا سکے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی سے متعلق پیکیج میں  دی گئی  دوسری اصلاحات سے خوراک کو تابکاری ٹیکنا لوجی کے استعمال سے زیادہ عرصے تک  محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں کے پاس اِس کا پورا  علم  موجود ہے لیکن  پی پی پی موڈ میں ریڈیئیشن  ٹیکنا لوجی کو فروغ دینے کا کام پہلی مرتبہ  کیا جا رہا ہے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جہاں تک  خلاء کا تعلق ہے  ، اقتصادی پیکیج نے خلاء  / اسرو  کے کام میں  پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کے لئے اصلاحات کی ہیں اور اس طرح  سیٹلائٹ  لانچ کرنے  اور متعلقہ سرگرمیوں میں   پرائیویٹ کمپنیوں  کے لئے  برابر کے مواقع  فراہم کئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ، ٹیکنیکل صنعت کاروں کو ریموٹ سینسنگ ڈاٹا فراہم کرنے کے لئے   جیو – اسپیشیل پالیسی میں نرم  روی  ایک اہم فیصلہ ہے  ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی اقتصادی اصلاحات  بھارت کی خلائی  اور ایٹمی صلاحیتوں کے لئے ایک منفرد  موقع فراہم کرتی ہیں  کہ وہ  پوری طرح سے  اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-05-2020)

U. No.2599

 



(Release ID: 1624821) Visitor Counter : 142