کانکنی کی وزارت

مارچ 2020 میں معدنی پیداوار (پروویژنل)

Posted On: 16 MAY 2020 1:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16مئی 2020/ مارچ 2020  کے مہینے میں ملک میں معدنی  پیداوار  اور کانکنی  کے شعبے میں عدد اشاریہ (بنیاد  :100:12-2011) 132.7 پر رہا، جو مارچ  2019 کے مقابلے میں مساوی تھا۔ اپریل -مارچ 20-2019 کےلئے متواتر  نمو  (کیولوملیوٹو گروتھ) گزشتہ  برس کی اسی مدت کے مقابلے میں (+) 1.7 فی صد رہی۔ بھارتی کانکنی بیورو  کے کانکنی  اور معدنیات  اعدادوشمار  محکمے نے یہ اعدادوشمار جاری کئےہیں۔

مارچ 2020 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح اس طرح رہی:

 کوئلہ 958 لاکھ ٹن، لگنائٹ 42 ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2323 ملین ٹن کیوبک میٹر ، پیٹرولیم  (خام) 27 لاکھ ٹن  ، باکسائٹ 1634 ہزار ٹن ، کرومائیٹ 582  ہزار ٹن، تانبا  گارا، 11 ہزار ٹن، سونا 153 کلو گرام ، خام فولاد 204 لاکھ ٹن،  سیسہ گارا،  26 ہزار ٹن ، میگنزم خام 181 ہزار ٹن، زنک گارا  117 ہزار ٹن، ایلپٹا ٹیڈر اور فاسفورائٹ 133 ہزا رٹن ، لائم اسٹون  (چونا  پتھر) 272 لاکھ ٹن،  میگنسائیڈ 8 ہزار ٹن اور ڈائمنڈ 3213 کیرٹ۔

مارچ 2019 کے مقابلے میں مارچ 2020 کے دوران جن اہم معدنیات کی پیداوار  میں مثبت  اضافہ درج کیا گیا ان میں شامل  ہیں: کرومائٹ، (5.9 فی صد) خام لوہا (3.8 فی صد)  کوئلہ (4.3 فی صد)  جن اہم معدنیات کی پیداوار میں منفی  اضافہ درج کیا گیا، ان میں سونا (-) 42.5 فی صد ، خام میگنیز (-) 38.0 فی صد، سیسہ گارا (-) 26.3 فی صد ، جستہ، گارا (زنگ)  (-)  24.9 فی صد، لائمنٹون  (-) 23.0 فی صد، لگنائٹ (-) 16.9 فی صد ، کاپر گارا (-)  16.2 فی صد ، قدرتی گیس (أستعمال شدہ) (-)  15.2 فی صد، باکسائٹ (-)  9.4 فی صد ، فاسفورائٹ (-) 6.8 فی صد او رپیٹرولیم  (خام) (-) 9.4 فی صد ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2588


(Release ID: 1624684) Visitor Counter : 227