امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مائی گرینٹ مزدوروں کو مفت اناج فراہم کرنے کرنے کی آتم نربھر بھارت اسکیم شروع ہوگئی ہے
Posted On:
16 MAY 2020 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 مئی، 2020، آتم نربھر پیکیج کے تحت بھارت سرکار نے تقریباً 8 کروڑ مائی گرینٹ مزدوروں کو جو این ایف ایس اے یا پی ڈی ایس کارڈ کی ریاستی اسکیم کے تحت نہیں آتے، دو مہینے یعنی مئی اور جون 2020 میں پانچ کلو گرام اناج مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم پر عمل درآمد کی کل لاگت اندازاً 3500 کروڑ روپئے ہوگی جس کا پورا خرچ بھارت سرکار اٹھائے گی۔ اس اسکیم کے تحت پورے ملک میں اناج کا الاٹمنٹ 8 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) ہوگا۔
اس اسکیم کے تحت اناج کی فراہمی کا کام فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) نے پہلے ہی شروع کردیا ہے۔آج تمل ناڈو سے 1109 میٹرک ٹن اور کیرالہ سے 151 میٹرک ٹن چاول متعلقہ ریاستی حکومتوں کو جاری کیا گیا تاکہ انھیں مجاز مائی گرینٹ مزدوروں میں تقسیم کیا جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت پورے ملک میں غذائی اناج فراہم کرنے کے تمام انتظامات پہلے ہی کرلیے گئے ہیں۔ اور بھارت کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وافر مقدار میں غذائی اناج جمع کردیا گیا ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک کے طول وعرض میں 2122 گوداموں میں اناج جمع کردیا گیا ہے جن میں انڈمان اور لکشدیپ کے جزائر بھی شامل ہیں۔ جن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غذائی اناج استعمال کیا جارہا ہےان کے یہاں اناج پیدا کرنے والے علاقوں سے ریل ، سڑک اور سمندری راستوں سے مسلسل اسٹاک پہنچایا جارہا ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2579
(Release ID: 1624676)
Visitor Counter : 255