وزارت خزانہ

کووڈ-19 جیسی عالمی وباء سے ہندوستان کے سب سے غریب لوگوں کو بچانے کے لئے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی امداد

Posted On: 15 MAY 2020 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15مئی2020: کووڈ-19 جیسی عالمی وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ لوگوں ، غریبوں اور  دیگر محروم لوگوں کو سماجی امداد فراہم کرنے میں ہندوستان کی کوششوں کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کی کووڈ-19 سماجی تحفظ پروگرام کو تیز کرنے کی خاطر حکومت ہند اور عالمی بینک نے آج ایک ارب ڈالر میں سے 750 ملین ڈالر کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے ہیں۔

اس طرح ہندوستان میں کووڈ-19 سے ہنگامی طورپر نمٹنے کے لئے بینک کی طرف سے کل امداد 2ارب ڈالر ہوجائے گی۔پچھلے مہینے ہندوستان کے صحت کے شعبے کو فوری مدد پہنچان کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ نئی امداد دو مرحلوں میں دی جائے گی۔مالی سال 2020 کے لئے 750 ملین ڈالر فوری طور پر مختص کئے گئے ہیں اور250 ملین ڈالر کی دوسری قسط مالی سال 2021 میں دستیاب ہوگی۔سمجھوتے پر دستخط  حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے کئے ، جبکہ عالمی بینک کی جانب سے ہندوستان میں کنٹری ڈاکٹر جنید احمد نے کئے۔

جناب کھرے نے کہا کہ ایک مضبوط اور پورٹیبل سماجی تحفظاتی نظام بہت ضروری ہے، تاکہ  موجودہ اور مستقبل کے بحران کے ذریعے محروم گھروں تک پہنچا جاسکے۔یہ پروگرام ملک بھر میں اور براہ راست زیادہ سماجی فائدے والوں کی رسائی تک پہنچنے والے محروم اور حساس گروپوں کی مدد کرکے ہندوستان کے سماجی تحفظاتی نظام کی کوریج اور اثرات میں توسیع دے گا۔

اس آپریشن کا پہلا مرحلہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی)کے ذریعے ملک گیر سطح پر نافذ کیا جائے گا۔عوامی نظامی تقسیم (پی ڈی ایس)اور فائدے کی راست منتقلی(ڈی بی ٹی)جیسے پروگراموں اور موجودہ قومی پلیٹ فارم کے اہم سیٹ کا استعمال کرتے ہوئےیہ نقد  رقم کی فوری منتقلی اور خوراک کے فائدوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔یہ کووڈ-19سے نمٹنے کی راحتی کوششوں میں مصروف ضروری عملے کے لئے زبردست سماجی تحفظ فراہم کرے گا اور محروم گروپوں ، مثلاً مائیگرینٹ اور غیر منظم ورکروں کو فائدہ پہنچائے گا، جنہیں پی ایم جی کے وائی کے تحت شامل نہ کئے جانے کا زبردست خطرہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس پروگرام میں سماجی تحفظ کے پیکیج کو شامل کیاجائے گا ، جہاں ریاستی حکومتوں اور پورٹیبل سماجی تحفظ فراہم کرنے والے نظام کے ذریعے مقامی ضرورتوں پر مبنی فائدوں اور اضافی نقدی رقم کو وسعت دی جائے گی۔

سماجی تحفظ ایک اہم سرمایہ کاری ہے، کیونکہ ہندوستان کی نصف آبادی یومیہ تین ڈالر سے بھی کم کماتی ہے اور وہ غریبی کی سطح سے کافی  نیچے ہے۔ ہندوستان کی 90 فیصد  زیادہ افرادی قوت غیر منظم سیکٹر میں برسرروزگار ہے، جہاں انہیں بچت کی رسائی حاصل نہیں ہے اور کام کی جگہ پر سماجی تحفظ کے فائدے نہیں ہے۔9ملین سے زیادہ مائیگرینٹ مزدور جو ہر سال کام کے لئے ایک دوسری  ریاست کی  سرحدوں کو پار کرکے آتے ہیں، ہندوستان میں سماجی امداد کے پروگراموں سے محروم رہتے ہیں۔جو ریاستوں کے اندر مقامی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔

اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-19 جیسی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے سبھی حکومتیں سماجی فاصلے کو شروع کریں، اس سے اس وائر س کو پھیلنے سے کام حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔البتہ متاثر ہونے والی معیشت اور غیر منظم سیکٹر میں روزگار پر اس وائرس کی وجہ سے اثر پڑا ہے۔اس تناظر میں نقد ی کی منتقلی اور خوراک کے فائدوں سے غریبی کو مدد ملے گی اور محروم لوگوں کو اس وقت  ایک ‘‘محفوظ برج’’ تک رسائی حاصل ہوگی، جب معیشت دوبارہ کھڑی ہونا شروع ہوگی۔

جناب احمد نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا ء نے موجودہ سماجی تحفظاتی نظام میں کمیوں  کو نمایاں کیا ہے۔یہ پروگرام دیہی اور شہری آبادی تک رسائی کے لئے زیادہ مستحکم ڈیلیوری پلیٹ فارم کی سمت ہندوستان کی کوششوں کو تقویت دے گا۔یہ پلیٹ فارم سیفٹی نٹوں کے موجودہ ملکی ڈھانچے –پی ڈی ایس، ڈیجیٹل اور بینکنگ بنیادی ڈھانچے اور آدھار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 21ویں صدی کے بھارت کے مجموعی سماجی تحفظاتی نظام کا خاکہ بھی وضع کرتا ہے۔ اہم بات یہ کہ اس نظام کو بھارت کے وفاقی ڈھانچے کا لحاظ رکھنا ہوگا، تاکہ معاون ریاستیں مؤثر طریقے سے اس معاملے میں اپنا رد عمل دے سکیں۔

مالی سال 2020ء کے لئے 750 ملین ڈالر فوری طورپر مختص کئے گئے ہیں، جس میں 550 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے)کی طرف سے قرض کے طورپر دیئے جائیں گے۔یہ آئی ڈی اے عالمی بینک کا ایک اہم جزو ہے اور 200ملین ڈالر تعمیر نو اور ترقیات کے لئے انٹرنیشنل بینک( آئی بی آر ڈی) کی طرف سے قرض کے طورپر دیئے جائیں گے۔باقی 250 ملین ڈالر 30 جون 2020ء کے بعد دستیاب ہوں گے اور آئی بی آر ڈی کی معیاری شرائط پر دیئے جائیں گے۔ یہ پروگرام حکومت ہند کی وزارت خزانہ کی طرف سے نافذ کیا جائے گا۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(16.05.2020)

(U: 2569)



(Release ID: 1624380) Visitor Counter : 266