زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

لاک ڈاؤن کے دوران دالوں اور تلہنوں کی خرید جاری موسم ربیع 2020-21 کے دوران 277 ایل ایم ٹی سے بھی زیادہ گیہوں کی آمد ہوئی، تقریباً 269 ایل ایم ٹی کی خرید ہوئی


لاک ڈاؤن کے دوران پی ایم – کسان کے تحت تقریباً 9.25 کروڑ کسان کنبوں کو 18500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم جاری کی گئی

Posted On: 13 MAY 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 مئی 2020 ۔ حکومت ہند کا زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران فیلڈ لیول (زمینی سطح) پر کسانوں کی سہولت اور زرعی سرگرمیوں کو سہل بنانے کے لئے متعدد تدابیر کررہا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر مسلسل صورت حال کی نگرانی کررہے ہیں۔ تازہ ترین صورت حال حسب ذیل ہے:

  1. لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران نیفیڈ کے ذریعے فصلوں کی خرید کی صورت حال :

آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹک، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ جیسی 9 ریاستوں سے 3.17 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) چنےکی خرید کی گئی۔

راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، گجرات اور ہریانہ جیسی 5 ریاستوں سے 3.67 لاکھ میٹرک ٹن سرسوں کی خرید کی گئی۔

تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، گجرات اور اڈیشہ جیسی 8 ریاستوں سے 1.86 لاکھ میٹرک ٹن تور کی خرید کی گئی۔

  1. ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2020-21 میں، کل 277.38 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی ایف سی آئی میں آمد ہوئی، جس میں سے 268.90 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کی گئی۔
  2. ربیع سیزن 2020-21 میں، 11 ریاستوں میں ربیع دَلہن اور تلہن کے لئے کل 3208 مخصوص خریداری مراکز دستیاب ہیں۔
  3. پی ایم – کسان:

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 24 مارچ 2020 سے آج تک تقریباً 9.25 کروڑ کسان کنبے مستفید ہوئے ہیں اور 18517 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2498

13.05.2020



(Release ID: 1623695) Visitor Counter : 197