عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 کے سلسلے میں جموں وکشمیر اور لداخ میں انتظامات اور باقاعدہ ٹرین خدمات جموں تک بحال کرنے کا جائزہ لیا

Posted On: 12 MAY 2020 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 مئی، 2020، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر  میں وزیر مملکت،عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں وکشمیر اور لداخ کے تمام ضلع ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ کووڈ-19 کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی آمد اورشرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کے بارے میں انتظامیہ کے ذریعے کیے گئے انتظامات نیز باقاعدہ ریل خدمات کل سے جموں تک بحال کرنے کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر موصوف نے کووڈ-19 کے بحران پر قابو پانے کے سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں کی طرف سے کی گئی مسلسل اور قابل تعریف کوششوں کے لیے ڈپٹی کمشنروں کو مبارک باد دی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ انتظام دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہیں بہتر تھا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ درحقیقت جموں وکشمیر میں کیسوں کے دوگنا ہونے کا وقت قومی اوسط سے بھی بہتر ہے۔ انھوں نے کووڈ-19 کے لیے بڑی تعداد میں کیے جانے والے ٹیسٹوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ پچاس ہزار سے زیادہ دوسری جگہوں پر پھنسے ہوئے افراد جس میں طلبا بھی شامل ہیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں واپس آگئے ہیں اور انتظامیہ نے ان کی جانچ کرنے، انہیں قرنطینہ میں رکھنے اور انھیں گھر واپس بھیجنے کے سلسلےمیں ایک شاندار کام انجام دیا ہے۔ وزیر موصوف نے ڈپٹی کمشنروں پر زوردیاکہ وہ دکانوں کو مرحلے وار  طریقے پر کھلوائیں جس کے تحت مختلف دکانیں، مختلف دنوں میں ، مختلف اوقات پر کھلیں تاکہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے طریقوں پر عمل کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے  شہریوں کے تحفظ کے لیے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اسے استعمال کرنے کے بارے میں وزارت داخلہ کی ہدایات کا بھی اعادہ کیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2480



(Release ID: 1623537) Visitor Counter : 171