جل شکتی وزارت

جموں وکشمیر ہر گھر میں دسمبر 2022 تک پائپ کے ذریعے پانی کے بہم رسانی کو یقینی بنائے گا

Posted On: 13 MAY 2020 1:14PM by PIB Delhi

جموں وکشمیر کا منصوبہ ہے کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت دسمبر 2022 تک تمام دیہی گھروں تک پائپ کے ذریعے پانی پہنچانے کا انتظام کیا جائے، یعنی ٹیپ واٹر کنکشن فراہم کیا جائے۔ رواں سال کے دوران ریاست کے تین اضلاع یعنی گاندربل، سری نگر اور رئیسی کے  تمامتر پانچ ہزار گاوؤں پر احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

جے جے  ایم کے تحت ہر گھر تک واٹر سپلائی بذریعہ پائپ بہم پہنچانے کے اپنے مقصد کے  حصول کے سلسلے میں  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے منصوبہ عمل کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ریاستی افسران نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 18.17 لاکھ مکانات ہیں، جن میں سے 5.75 لاکھ مکانات کو پہلے ہی  واٹر ٹیپ کنکشن فراہم کرائے جاچکے ہیں، جو مصروف عمل ہیں۔ بقیہ گھروں تک پانی پہنچانے کے سلسلے میں جموں وکشمیر کا منصوبہ یہ ہے کہ 2020-21 تک 1.76 کنبوں تک یہ سہولت بہم پہنچا دی جائے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے کو اس مالی سال کے دوران جے جے ایم کے تحت مرکزی شیئر کے طور پر 680 کروڑ روپے کی رقم حاصل ہوگی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ عملی اور مالی کارکردگی کی بنیاد پر اضافی تخصیص کا بھی مستحق ہوگا۔  مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی انتظامیہ  2024-25 کے قومی  نصب العین سے بھی پہلے یعنی دسمبر 2022 تک سو فیصد احاطے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ایسا کرکے جے اینڈ کے  ہر گھر تک ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کے اولوالعزم نشانے کے حصول کی ایک مایہ ناز  مثال پیش کرے گا۔

98 آبی تجربہ گاہوں میں سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا منصوبہ یہ ہے کہ رواں سال کے دوران 10 تجربہ گاہوں کو این اے بی ایل کی سند عطا کی جائے۔ اصلاحی اقدامات عمل میں لانے کی غرض سے یعنی پانی کی کوالٹی کی جانچ کے لیے کمیونٹی کی سطح پر فیلڈ ٹسٹنگ کٹ فراہم کرائے جائیں گے۔ یوٹی انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ تمامتر ان چار کوالٹی سے متاثرہ بستیوں میں پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرایا جائے۔  گاؤں میں معاشرے کو بیدار کرنے کی غرض سے یعنی لوگوں میں ملکیت کا جذبہ جاگزیں کرنے کے لیے گاؤں کی سطح پر آبی اور صفائی ستھرائی کمیٹیوں کی تشکیل پر زور دیا جارہا ہے۔ گاؤں کے لیے دیہی منصوبہ عمل وضع کیے گئے ہیں اور انہی کے بنیاد پر  منصوبہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

کووڈ-19 کی وبائی مرض کی آزمائش کی گھڑیوں میں دیہی علاقوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی کوششیں یقینی طور پر زندگی بسر کرنے، خصوصا خواتین اور لڑکیوں کے لیے زندگی بسر کرنے کے عمل کو آسان بنائیں گی اور ان کی تکالیف کا خاتمہ ہوگا، وہ محفوظ ہوسکیں گی اور ایک پروقار زندگی بسر کرسکیں گی۔

جل جیون مشن (جے جے ایم) کا مقصد ملک میں ہر دیہی کنبے کو ایف ایچ ٹی سی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وافر مقدار میں پینے کا پانی ،جو مخصوص کوالٹی کا حامل ہوگا، ریگولر اور طویل المدت بنیاد پر، قابل استطاعت خدمات ڈلیوری محصولات پر فراہم کرایا جاسکے اور ان کے معیار زندگی میں اصلاح واقع ہو۔

مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ جاری کووڈ-19 کی صورت حال کے دوران ترجیحاتی بنیادوں پر دیہی کنبوں کو ٹیپ کنکشن فراہم کرائے جائیں، تاکہ دیہی عوام کو باہر جاکر پانی لانے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے اور پانی ملنے کے مقامات پر طویل قطاریں نہ لگانی پڑیں۔ حکومت کی خواہش یہ  ہے کہ دیہی آبادی کووڈ-19 کے وبائی مرض کی چھوت سے محفوظ رہے اور نادار اور معاشرے میں حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے افراد کو ٹیپ کنکشنوں کے ذریعے ان کے گھروں کے اندر صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم ہوسکے اور وہ پانی فراہم کرنے والی چوکیوں پر جاکر قطار لگانے پر مجبور نہ ہوں اور سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں پر عمل کرنا ممکن ہوسکے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق تمام تر کام کو ترجیحاتی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں، تاکہ دیہی کنبوں کو ٹیپ کنکشن بھی فراہم ہوسکے، نیز مقامی افراد اور مہاجر کارکنان کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوسکیں۔ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشورے سے ایک تفصیلی عمل انجام دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر گاؤں کے لیے آبی سپلائی اسکیموں کو زیر تجزیہ لایا گیا تھا، تاکہ ہر کنبے کو ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2493

م ن۔   ت ع۔


(Release ID: 1623507) Visitor Counter : 250