بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن(کے وی آئی سی)سے وابستہ کمہار کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اختراعی نوعیت کے طریقے استعمال کر رہے ہیں
Posted On:
11 MAY 2020 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 مئی، 2020، ایک ایسے وقت میں جبکہ کووڈ-19 کے خلاف جدوجہد میں چھوٹی سی بھی کوشش کی بڑی اہمیت ہے اور اس سے امید پیدا ہوتی ہیں، راجستھان کے ایک گاؤں میں کے وی آئی سی سے وابستہ کمہار، کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی نادر مہم کی طرف پورے ملک کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں۔ راجستھان کےباراں ضلع کے کشن گنج گاؤں میں ان کمہاروں نے ہر ایک مٹی کے برتن خاص طور پر گھروں پر کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک پیغام چھاپا ہے۔ اس کے پیچھے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ پیغام ہر گھر تک پہنچے اور کنبے کے افراد جب بھی گھڑے سے پانی پینے آئیں تو اس پیغام پر ان کی نظر پڑے۔
کمہاروں نے گھڑوں پر جو پیغامات چھاپے ہیں وہ ہیں ‘‘ماسک استعمال کیجیے’’، ‘‘گھر پر رہیے محفوظ رہیے’’، ‘‘احتیاط ہی علاج ہے’’ اور ‘‘کورونا سے خبردار رہیے’’ ان گھڑوں کی فروخت میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے۔ اس طریقے پر یہ یقینی بن جائے گا کہ ہر گھر کا ہر شخص دن میں کم از کم چار پانچ بار ان پیغامات کو پڑھے گا۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے یہ کہتے ہوئے کمہاروں کی کوششوں کی ستائش کی ہے کہ یہ عوام سے رابطہ قائم کرنے کا ایک نادر طریقہ ہے جس سے کورونا کے خلاف لڑنےمیں زبردست ا ثر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی بے مثال مہم دوسروں کے لیے بھی ترغیب کا باعث ہوگی۔
یہ بات قابل غور ہےکہ کشن گنج گاؤں کے کمہار کے وی آئی سی کے کمہار سشکتی کرن پروگرام کے فیض یافتگان ہیں یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس کا مقصد پورے ملک میں کمہار برادری کو مستحکم بناناہے۔ یہ پروگرام اترپردیش،مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش،مہاراشٹر، جموںوکشمیر، ہریانہ، راجستھان مغربی بنگال ، آسام گجرات، تمل ناڈو، اڈیشہ، تلنگانہ اور بہار کے بہت سے دور دراز کے علاقوں میں شروع کیاگیا ہے۔
راجستھان میں ایک درجن سے زیادہ اضلاع نے جن میں، جے پور، کوٹہ،جھالواڑ اور سری گنگا نگر بھی شامل ہیں، اس پروگرام سے فائدہ اٹھایاہے۔
جناب سکسینہ نے کہا ‘‘کمہار سشکتی کرن پروگرام میں کمہاروں کی زندگیاں تبدیل کردی ہیں، اس پروگرام کا اصل مقصد کمہار برادری کو اصل دھارے میں واپس لانا ہے۔ کمہاروں کو جدید سازوسامان اور تربیت فراہم کرکے ہم انھیں معاشرے سے جوڑنے اور ان کے فن کے احیا کی کوشش کر رہے ہیں’’۔ کے وی آئی سی نے اب تک چودہ ہزار سے زیادہ بجلی سے چلنے والے چاک کمہاروں کو فراہم کیے ہیں۔ جناب سکسینہ نے مزید کہا کہ اس پروگرام نے اب تک تقریباً 60 ہزار لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔
اس اسکیم کے تحت کے وی آئی سی نے کمہاروں کو ظروف سازی کے لیے گارا بنانے کی مشینیں وغیرہ فراہم کی ہیں۔ ان مشینوں کے ذریعے برتن بنانا آسان ہوگیا ہے اور نتیجےمیں کمہاروں کی آمدنی سات آٹھ گنا زیادہ ہوگئی ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U: 2458
(Release ID: 1623227)
Visitor Counter : 172