ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے کے تحت مسافر خدمات 12 مئی 2020 سے بتدریج بنیاد پر جزوی طور پر بحال ہوں گی


15جوڑی(30) خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی

یہ خدمات شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کے علاوہ ہوں گی

خصوصی ریل گاڑیاں جنہیں فی الحال شروع کیا گیا ہے، اُن میں صرف ایئرکنڈیشنڈ  کلاسز یعنی اول دوئم اور تھرڈ اے سی ہوں گے

آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کے توسط سے صرف آن لائن ای-ٹکٹنگ کی جائے گی

زیادہ سے زیادہ پیشگی ریزرویشن مدت (اے آر پی) سات دنوں کی ہوگی

مسافروں کو اپنا کھانا اور پینے کا پانی از خود لے کر چلنے کی ترغیب دی جارہی ہے

مسافر اسٹیشن پر تھرمل  اسکریننگ کا عمل ممکن بنانے کے لئے ریلوے اسٹیشن پر کم از کم 90 منٹ قبل پہنچیں گے

ریل گاڑیوں کے اندر چادر یا کمبل اور پردے وغیرہ نہیں فراہم کرائے جائیں گے

مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ از خود یہ سامان لے کر چلیں

مسافروں اور ،مسافروں کو ریلوے اسٹیشن تک لانے والی موٹر گاڑی کے ڈرائیور کی نقل و حرکت کے لئے ان کے کنفرم ای-ٹکٹ  ہی کافی ہوں گے

Posted On: 11 MAY 2020 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11مئی2020: ریلوے کی وزارت نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کے مشورے سے فیصلہ کیا ہے کہ 12 مئی 2020 سے بھارتی ریلوے کے تحت جزوی طورپر بتدریج ریلوے خدمات بحال کی جائیں۔ منسلکہ ضمیمے کے مطابق 15 جوڑی خصوصی ریل گاڑیاں(30) دی گئی تفصیلات کے مطابق چلائی جائیں گی۔(لنک نیچے دیاگیا ہے)

یہ خدمات یکم مئی 2020 سے چلائی گئی ان شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کے علاوہ ہوں گی، جو مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے افراد کو لے جانے کے لئے چلائی جارہی ہیں۔ میل ؍ایکسپریس، مسافر اور مضافاتی خدمات سمیت دیگر ریگولر مسافر خدمات اگلی اطلاع تک معطل رہے گی۔

یہ خصوصی ریل گاڑیاں ، جو فی الحال شروع کی گئی ہیں، ان کے اندر صرف ایئر کنڈیشن کلاس یعنی اول ، دوئم اور تھرڈ اے سی ہوں گے۔ خصوصی ریل گاڑیو ں کے لئے کرایہ کا ڈھانچہ ریگولر بنیاد پر چلنے والی راجدھانی ریل گاڑیوں (کھان پان محصولات کی استثنائی کے ساتھ)کے مطابق ہی ہوگا۔

صرف آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے توسط سے ہی آن لائن ای-ٹکٹنگ انجام پائے گی۔ کسی ریلوے اسٹیشن پر ریزرویشن کاؤنٹر پر ٹکٹ بک نہیں ہوگا۔ ایجنٹوں کے توسط سے ٹکٹ کی بکنگ(آئی آر سی ٹی سی ایجنٹ اور ریلوے ایجنٹ سمیت)کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔زیادہ سے زیادہ پیشگی ریزرویشن مدت (اے آر پی) سات دنوں کی ہوگی۔صرف کنفرم ای-ٹکٹ ہی بک ہوں گے۔آراے اسی؍ویٹنگ لسٹ یا آن بورڈ بکنگ جو ٹکٹ چیک کرنے والے عملے کے ذریعے کی جاتی تھی، اس کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔کرنٹ بکنگ، تتکال اور پریمیم تتکال بکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کوئی بھی غیر ریزرو ٹکٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔کرایے میں کھان پان کے محصولات شامل نہیں ہوگے۔ پیشگی ادائیگی پر مبنی کھانے کی بکنگ ، ای-کیٹرنگ بھی معطل رہے گی، تاہم آئی آر سی ٹی سی محدود پیمانے پر کھانے پینے کی اشیاء اور بوتل بند پینے کے پانی کا انتظام ادائیگی کی بنیاد پر کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں اطلاعات مسافروں کو ٹکٹ بکنگ کے وقت فراہم کرائی جائیں گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنا کھانا اور پانی از خود لے کر چلیں۔ ریل گاڑی کے اندر ادائیگی کی بنیاد پر اگر مسافروں کی جانب سے مطالبہ کیا جاتا ہے تو خشک ، فوری طورپر کھائے  جانے کے لائق کھانا اور بوتل بند پانی فراہم کرایا جائے گا۔ تمام مسافروں کو لازمی طورپر اسکریننگ کے عمل سے گزرنا ہوگا اور صرف علامت سے مبرا مسافروں کو ہی ریل گاڑی پر سوار ہونے دیا جائے گا۔

ان خصوصی ریل گاڑی خدمات کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو درج ذیل احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

  1. صرف  کنفرم ٹکٹ کے حامل مسافروں کو ہی ریلوے اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
  2. تمام مسافر سفر کے دوران داخلے کے وقت چہرے پر کوور؍ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔
  3. مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر کم از کم 90 منٹ قبل  پہنچنا ہوگا ، تاکہ ان کی تھرمل اسکریننگ (جسم کے درجہ حرارت کی جانچ)کی جاسکے۔ جن مسافروں میں مرض کی کسی طرح کی کوئی علامت نہیں پائی جائے گی صرف  انہیں ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
  4. مسافر اسٹیشن اور ریل گاڑی کے اندر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں گے۔
  5. اپنی منزل مقصود پر پہنچنے پر مسافر حضرات کو منزل مقصود کی ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعے متعین کردہ صحتی قواعد و ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی۔

ریل گاڑی کے روانہ ہونے کے وقت سے 24 گھنٹے قبل آن لائن ٹکٹ کینسیلیشن کی اجازت ہوگی۔ 24 گھنٹے سے کم یعنی ریل گاڑی کی روانگی کے وقت سے 24 گھنٹے سے کم وقت میں ٹکٹ کنسیلیشن کی اجازت نہیں ہوگی۔کنسیلیشن کے محصولات کرایے کے 50 فیصد کے بقدر ہوں گے۔زونل ریلوے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ریلوے اسٹیشنوں پر ہر ممکن حد تک داخلے اور نکاسی کے علیحدہ دروازے ہوں، تاکہ مسافر کسی بھی صورت میں ایک دوسرے سے رو برو نہ ہو سکیں۔ زونل ریلوے کو ریلوے اسٹیشنوں اور ریل گاڑی کے سلسلے میں معیاری سماجی فاصلہ برقرار رکھنےسے متعلق رہنما خطوط فراہم کرائے جائیں گے اور وہ مسافروں کی سلامتی، تحفظ اور صحتی قواعد پر عمل کریں گے۔ تمام مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آروگیہ سیتو ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ  کریں اور اس کا استعمال کریں۔ ریل گاڑی کے اندر کسی طرح کی چادر اور کمبل نہیں فراہم کرائے جائیں گے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی چادریں وغیرہ لے کر چلیں۔ اے سی سواری ڈبوں کے اندر کا درجہ حرارت ضرورت کے لحاظ سے منظم رکھا جائے گا۔ پلیٹ فارموں  پرکسی طرح کے اسٹال اور بوتھ نہیں کھلیں گے۔ ریل گاڑیوں کے آنے اور جانے پر خوانچہ فروشوں کے ذریعے سامان فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کم سے کم سامان لے کر سفر کریں۔ وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق  مسافروں ، نیز مسافروں کو ریلوے اسٹیشن تک لانے اور لے جانے والی موٹر گاڑی کے ڈرائیور کے لئے کنفرم ای –ٹکٹ ہی ان کے سفر کا اجازت نامہ ہوگا۔یعنی انہیں اے سی ٹکٹ کے سہارے سڑک سے لے کر ریلوے اسٹیشن تک جانے اور آنے کی اجازت حاصل ہوگی۔

 

 

Link of the Annexure:

 

*************

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

 

(U: 2463)



(Release ID: 1623220) Visitor Counter : 318