صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پنے کے آئی سی ایم آر – این آئی وی میں کووڈ-19 کے اینٹی باڈی کا پتہ لگانے کے لئے ملک کی آئی جی جی ایلیسا جانچ کٹ کو بنانے میں کامیابی حاصل کی:


کووڈ-19 کی نگرانی میں اہم کردار نبھائے گی یہ کٹ: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 10 MAY 2020 8:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10مئی 2020/پنے میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) – نیشل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی (این  آئی وی) میں کووڈ-19 کے  اینٹی باڈی کا پتہ لگانے کے لئے ملک کی  آئی جی جی  ایلیسا ٹسیٹ کووڈ کووچ ایلیساکو تیار کرتے ہوئے اسے تسلیم کرلیا  ہے۔

کووڈ-19 وبا 114 ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے، جس کی اب تک کل3855788 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے  اور 265862 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک اپنی ممکنہ کوششوں کے ذریعہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔دنیا بھر کے ملکوں کے ذریعہ مختلف قسم کے تشخیصی ٹیسٹوں سے متعلق تجربات  کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ-19 کے لئے ہندستان میں  زیادہ تر تشخیص کے سامان دیگر ملکوں سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس لئے   ہندستانی سائنس داں کووڈ-19 کے مرض کی وجوہات کا سی او وی-2کے لئے ملک میں تشخیص کئے جانے کے لئے بے انتہا کوشش کررہے ہیں۔ پنے میں واقع آئی سی ایم آر-نیشنل آنسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) جدید ترین سہولیات کے ساتھ  اور وائرلوجی ریسرچ میں مہارت حاصل کرکے ملک کی سرفہرست تجربہ گاہ ہے۔ این آئی وی  باصلاحیت  سائنسدانوں کی ٹیم نے ہندستان میں اس مرض کے  مصدقہ مریضوں  میں سے سی او وی وائرس کو لیبارٹری میں کامیابی کے ساتھ الگ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ سی او وی-2 کے لئے  ملک میں ہی  تشخیص /جانچ  کا راستہ صاف ہوا ہے۔

جبکہ   سی او وی -2 کی جانچ کے لئے ریئل ٹائم  آر ٹی- پی سی آرایک اہم جانچ ہے اور آبادی میں انفیکشن کی مدت کوسمجھنے

 کے معاملے میں نگرانی کے لئے  مضبوط اینٹی باڈی ٹسٹ  کی سمت میں انتہائی اہم قدم ہے۔

پنے  میں واقع آئی سی ایم آر –این آئی وی کے سائنس دانوں نے سی او وی -2 کے لئے اینٹی باڈی کا پتہ لگانے کے لئے  پوری طرح سے ملک کی  آئی جی جی ایلیسا ٹسٹ کو فروغ دینے اور اسے تسلیم کرنے کی سمت میں حوصلہ افزا کام کیا ہے۔  ٹسٹ کو ممبئی کے  دو مقامات پر جانچا گیا اور اس میں اعلی  حساسیت اور خصوصیات پائی گئی ہیں۔  اس کے علاوہ ، ڈھائی گھنٹے کے رن میں  ایک ساتھ  90 نمونوں کی جانچ کا بھی فائدہ مل سکے گا۔ اس کے علاوہ ایلیسا پر مبنی ٹسٹ ضلعی سطح پر بھی  آسانی سےممکن ہے۔ ریئل ٹائم آر ٹی-پی سی آرٹسٹ کے مقابلے میں اس میں سب سے کم حیاتیاتی  تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کئی اعلی ٹسٹ کٹس ،  جو حال ہی میں  ہندستانی بازار میں آئی ہیں،  ان کےمقابلے میں جانچ میں حد سے زیادہ حساسیت اور خصوصیات موجود ہیں۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پنے کے آئی ایم سی آر اینڈ آئی وی کے ذریعہبنائی گئی  کووڈ-19 کے اینٹی باڈی کا پتہ لگانے کے لئے  ملک کی آئی وی وی ایلیسا انسانی جانچ کی  آبادی میں سی او وی -2 کے  انفکیشن کی نسبت کو سمجھنے کے لئے نگرانی میں  اہم رول نبھائے گی۔

آئی سی ایم آر نے  ایلیسا جانچ کے بڑے پیمانے پر بنانے کے لئے زائڈس  کڈیلا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ پنے میں واقع آئی سی ایم آر –این آئی وی میں فروخت- کے بعد ، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے لئے اس ٹکنالوجی  کو بڑے پیمانے پر جو منتقل کردیا گیا ہے، جو ایک اختراع پر کام کرنے والی عالمی صحت خدمت کمپنی ہے۔ زائڈس نے ایلیسا جانچ کٹوں کے منظوری اور کمرشیل پروڈکشن میں تیزی لانے کے لئے مسلسل چیلنجوں کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا ہے  تاکہ  انہیں  جلد سے جلد  استعمال کے لئے  دستیاب کرایا جاسکے۔ اس جانچ کو ’’کووڈ کوچ ایلیسا‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ ریکارڈ    وقت میں ’’میک ان انڈیا‘‘ کی ایک آئیڈل مثال ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2424


(Release ID: 1622978) Visitor Counter : 271