کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے درپیش زبردست چیلنج کے باوجود آر سی ایف نے این پی کے فرٹیلائزر سپھلا کی فروخت میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا

Posted On: 09 MAY 2020 4:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 مئی 2020،       کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن  کی وجہ سے درپیش سامان لانے لے جانےسے متعلق اور دیگر زبردست چیلنجوں کے باوجود راشٹریہ کیمیکل فرٹیلائزرز لمٹیڈ(آر سی ایف)  جو کہ  حکومت ہند کی کمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک پی ایس یو ہے ،  اپریل  2019 کے مقابلے میں  اپریل 2020 ماہ میں اپنے این پی کے فرٹیلائزر سپھلا کی فروخت میں 35.47 فیصد کا اضافہ درج کرایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200509-WA002708FR.jpg

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے وزیر  جناب ڈ ی وی سدانند گوڑا نے  آئی سی ایف کو مبارکباد دی ہے کہ اس نے زرعی ضرورتوں کو پورا کرنے   میں   جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جس سے کہ کسان  زیادہ سے زیادہ  فصل کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے  اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ  ان کی وزارت کے تحت کام کرنے والے  مختلف فرٹیلائزرز  پی ایس یو  کووڈ۔ 19 عالمی وبا  کا سامنا کرنے کے لئے  کئے گئے لاک ڈاؤن کی  مشکلات  کا سامنا کرنے میں ہندوستانی کسانوں کی مدد کے لئے   سخت محنت کررہے ہیں۔  جناب سدانند گوڑا نے کہا کے ان کی ڈیپارٹمنٹ آف فرٹیلائزرز کے علاوہ  وہ خود بھی  بوائی کے موسم کے دوران  فرٹیلائزرز کی ضرورت  کو پورا کرنے کے لئے پروڈکشن  منتقلی اور تقسیم  کو آسان بنانے کے لئے مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں  میں  وزارت زراعت / دیگر متعلقہ محکموں  میں  اپنے ہم منصوبوں کے رابطے میں ہیں۔

آر سی ایف ک ے ای ایم ڈی، ایس سی مڈگیریکر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے مشکل دور میں  آر  سی ایف  مہاراشٹر کے زراعت کے محکمے کی مدد سے  کسانوں کو  فرٹیلائزرز کی سپلائی کو مسلسل یقینی بنارہی ہے۔کسانوں کی حفاظت کے لئے  فرٹیلائزرز کھیت کی حد کے اندر پہنچائے جارہے ہیں۔ اس آر ایس کے علاوہ  ٹرامبے یونٹ نے  6.178ایم کے کیل/ ایم ٹی کی توانائی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری نے اپنے مستحکم  یقین کی وجہ سے  آر سی ایف  نے ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچانے  اور معاشرے کی  عام فلاح و بہبود کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ میں  83.56 لاکھ روپے  اور مہاراشٹر سی ایم آر ایف میں  83.50 لاکھ روپے دیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں اس کے ملازمین بھی آگے آئے ہیں  اور انہوں نے اس مقصد کے لئے اپنی ایک دن کی تنخواہ  کا تعاون دیا۔ یہ رقم  ایف سی ایف کے ذریعہ پہلے ہی سی ایس آر کے ذڑیعہ فراہم کرائی گئی 50 لاکھ روپے  کے علاوہ ہے۔

‘‘منی رتن’’ آر اسی ایف ملک میں  فرٹیلائزرز اور کیمیکلز پیدا کرنے والی  ایک بڑی کمپنی ہے۔ یہ  یوریا  کمپلکس فرٹیلائزرز، بایو فرٹیلائزرز، مائکرو نیوٹرینٹ، پانی میں گھلنے والے فرٹیلائزرز، سوئل کنڈیشنر  اور بہت سے  صنعتی کیمیکل تیار کرتی ہے۔  اپنے برانڈ اجوولا (یوریا)  اور سپھلا (کمپلکس فرٹیلائزرز)  کی وجہ سے  یہ کمپنی دیہی ہندوستان میں بہت مشہور ہے۔فرٹیلائزر مصنوعات کے علاوہ آری سی ایف بڑی تعداد میں ایسے صنعتی کمیکلز بھی تیار کرتی ہے جو ڈائز سالوینٹ ، لیدر ، فارماسیوٹیکلز اور بہت سی دیگر صنعتی مصنوعات کی تیاری کے لئے اہم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(09-05-2020)

U-2400



(Release ID: 1622586) Visitor Counter : 153