وزارات ثقافت

وزارت برائے ثقافت کے نیشنل اسکول آف ڈراما کی طرف سے 10 سے 17 مئی 2020 ء تک ابھرتے ہوئے فنکاروں ، طلباء اور تھیٹر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے تھیٹر کے سینئر فنکاروں کے ذریعہ ویبنار سلسلوں کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 08 MAY 2020 7:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08مئی ؍        وزارت ثقافت کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے 10 مئی 2020 ء سے ایک ہفتے کے لئے یومیہ ویبنار کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔ کووڈ۔ انیس کی وجہ سے قومی لاک ڈاون کے وقت میں تھیٹر کے سینئر فنکاروں کے ذریعہ ویبنار سلسلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد این ایس ڈی کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر ان ویبناروں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر دن منعقد ہونے والا ایک گھنٹے کا یہ ویبنار شام چار بجے شروع ہو گا اور لوگوں کو سوال وجواب کے لئے اضافی تیس منٹ ملیں گے۔ ویبنارز میں نہ صرف تھیٹر کی تاریخ اور تنقید پر توجہ مرکوز کی جائے گی بلکہ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ براہ راست ٹریننگ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اس میں محتاط طور پر لیکچر سیریز، لیک ڈیم ، ماسٹر کلاس ، تھیٹر اور فن کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت اور ہندوستانی تھیٹر میں مہارت رکھنے والوں کے ساتھ گہری گفتگو کو شامل کیا جائے گا۔ اس محدود اور ثالثی بات چیت سے نہ صرف ایسے وقت میں لاکھوں افراد کی سیکھنے کی بھوک مٹے گی بلکہ یہ تحقیق اور سیکھنے کے لئے وسائل کا سامان بھی ثابت ہو گی۔

دلچسپی رکھنے والے افراد ویبنار میں درج ذیل لنک کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/c/nationalschoolofdrama

ویبنار این ایس ڈی کے آفیشیل فیس بک پیج

https://www.facebook.com/nsdnewdelhi/

پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے اس اقدام کا منصوبہ ملک کے گوشے گوشے میں موجود ایسے لوگوں تک پہنچ بنانے کے لئے کیا ہے جو اپنے گھریلو علاقوں کے دائرے میں محدود ہیں اور باقاعدہ طور پر تھیٹر کا مشق نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہ کورس صرف تھیٹر کرنے والوں کے لئے نہیں ہے بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے ہے جنھیں اپنے تجربے کے افق کو وسیع کرنے کے لئے انسانی اور فنی میل جول کی ضرورت ہے۔ دوسرے لفظوں میں: یہ سبھی کے لئے ہے۔

ویبنار کو شروع کرنے کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے انچارج ڈائریکٹر پروفیسر سریش شرما نے کہا ، " اس وبائی مرض کی وجہ سے ہمیں لگتا ہے کہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملنے کی وجہ سے بہت ہی مایوسی محسوس کر رہے ہیں۔ چونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ تھیٹر کا کام ایک گروپ میں مل جل کر کام کرنا ہے ، لیکن جاری صورتحال کی وجہ سے یہ ناممکن ہوگیا ہے۔ ایسے میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے جہاں گھر پر بیٹھے ہوئے لوگ ہم سے جڑ سکتے ہیں اور اپنے وقت کو علم حاصل کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ اس وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی ذہنی تناؤ کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔

ویبنار کا نظام الاوقات

دس مئی: پروفیسر سریش شرما - نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور این ایس ڈی کی ریپرٹری کمپنی

گیارہ مئی: پروفیسر ابھیلاش پلائی

وضع کردہ تھیٹر اور ڈیجیٹلٹی

بارہ مئی: شری دنیش کھنہ ٹکنیکس آف ایکٹنگ

تیرہ مئی: جناب عبداللطیف کھٹانہ۔ تھیٹر میں بچوں کے ساتھ کام کرنا

چودہ مئی: سشری ہیما سنگھ

تقریر کی بنیادی باتیں

پندرہ مئی: شری ایس منوہرن

تھیٹر میں صوتی اور ویڈیو ٹکنالوجی

سولہ مئی: شری سمن ویدیا

فیسٹیول مینجمنٹ

سترہ مئی: شری راجیش تیلنگ۔

ہندی بولنے اور غیر ہندی بولنے کے لئے ہندی ڈکشن کے چیلینجز

 

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U:2384



(Release ID: 1622547) Visitor Counter : 184