امور داخلہ کی وزارت

جناب امت شاہ نے سبھی مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرلوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی


سی اے پی ایف کی حفاظت اور صحت و عافیت مودی حکومت کی ترجیح: جناب امت شاہ

کووڈ جانبازوں کی صحت جانچ اور علاج کا مناسب بندوبست برقرار رکھا جائے، مہلوکین کے معاملے میں بقایا رقم کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائی جائے: وزیر داخلہ

سی اے پی ایف عملہ کے لئے مخصوص اسپتال ؍ سہولیات یقینی ہوں: جناب امت شاہ

Posted On: 08 MAY 2020 9:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 8 مئی 2020 ۔ مرکز وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج سبھی مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرلوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ انھوں نے کووڈ-19 کی وبا کے اس  مشکل دور میں ہمارے سی اے پی ایف کے ذریعے کئے جارہے کاموں کی ستائش کی۔

08..05.2020 - HM CAPF Meeting1.JPG

جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نہ صرف کووڈ -19 کے انفیکشن سے فکرمند ہے بلکہ سبھی سی اے پی ایف جوانوں کی حفاظت اور صحت و عافیت کو یقینی بنانے کے تئیں بھی پابند عہد ہے۔ وزیر داخلہ نے ہر ایک سی اے پی ایف میں کووڈ-19 سے متاثر حفاظتی عملے کی صحت کی جانکاری لینے کے ساتھ ساتھ ان کی جانکاری بھی لی جن میں انفیکشن کی علامات کا اظہار نہیں ہوا ہے۔

میٹنگ کے دوران ہر ایک سی اے پی ایف کے ذریعے کووڈ کی وبا کی روک تھام کے لئے کئے گئے اختراعاتی تدابیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی میس میں بندوبست میں تبدیلی لانا اور بیریک میں رہنے کی سہولتوں کو بہتر بنانا، احتیاط کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس سلسلے میں ٹریننگ دینا، آیوش کی وزارت کی رہنما ہدایات کے مطابق قوت مدافعت میں اضافہ کرنا اور سکیورٹی عملے کی عمر اور ان کی ہیلتھ ہسٹری کو دھیان میں رکھتے ہوئے مناسب عملہ بندوبست کو یقینی بنانا، جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سی اے پی ایف عملے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب شاہ نے سینئر افسروں سے کہا کہ وہ مہلوکین کے معاملے میں بقایا رقم جیسے امدادی رقم، بیمہ وغیرہ کی وقت پر ادائیگی سمیت دوسرے اہم معاملات کو یقینی بنائیں۔ متاثرہ عملے اور ان کے خاندانوں کے رابطے میں رہیں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے کووڈ-19 کے متاثر سی اے پی ایف عملہ کے لئے ایک مخصوص اسپتال ؍ سہولیات کے قیام اور  مؤثر نگرانی اور جانچ سہولتوں کو فروغ دینے سمیت ان کی صحت کی جانچ اور علاج کا معقول نظام وضع کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔

08..05.2020 - HM CAPF Meeting2.JPG

وزیر داخلہ نے یہ مشورہ دیا کہ سبھی سی اے پی ایف کے درمیان بہترین طور طریقوں کا اشتراک ضروری ہے۔ ان کے مطابق صحت سے متعلق انتظامی امور پر عمل درآمد جیسے صفائی ستھرائی اور سی اے پی ایف عملے کے ذریعے مناسب حفاظتی کٹ کے استعمال کو یقینی بنانا وغیرہ کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے کے ساتھ سی اے پی ایف کے ڈائریکٹر جنرلوں اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2390

 



(Release ID: 1622497) Visitor Counter : 125