سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بیداری اور تیاری کے ذریعے کووڈ – 19 پر قابو پانے کے لیے این سی ایس ٹی سی – جی یو جے سی او ایس ٹی ویبینار سیریز کا انعقاد کیا گیا ہے

Posted On: 07 MAY 2020 5:43PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DXHP.jpg

 

حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی محکمے کے تحت نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونکیشن (این سی ایس ٹی سی)،  گجرات کونسل آف سائنس و ٹکنالوجی (جی یو جے سی او ایس ٹی) ، کووڈ – 19 کے دوران 10 مئی سے 16 مئی 2020 تک روزانہ صبح 10 سے 11 بجے تک  سائنس کمیونکیشن کے بارے میں شہریوں کی سائنس ویبینار سیریز کا انعقاد کرے  گی۔ اس ویبینار میں انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکتی ہے۔

اس ویبینار میں مختلف طریقہ کار اور وسائل کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ وبا پر قابو پانے کے طریقوں پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے ذریعے کووڈ – 19 کی وجہ سے پیدا صحت کے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے بیداری اور تیاری پیدا کی جائے گی۔ تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور سماج کو تیار کرنے کے لیے اس طرح کی حکمت عملی کافی اہم ہوگی تاکہ طلبا ، ماہرین تعلیم ، میڈیا کے افراد اور رضا کاروں سمیت مختلف متعلقہ فریقین کو شامل کر کے ضروری معلومات دی جا سکے۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2364



(Release ID: 1622124) Visitor Counter : 142