سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جے این سی اے ایس آر کے سائنسدانوں نے سکیورٹی اپلیکیشن کے لیے توانائی کی بچت کرنے والا فوٹو ڈیٹیکٹر تیار کیا


اس سے  ان چاہی سرگرمی کے انڈیکیشن کے طور پر کمزور بکھری ہوئی روشنی کا پتا لگانے میں مدد ملے گی

یہ ڈیٹیکٹر 40 مائیکروسیکینڈس کا تیزی سے رد عمل دکھاتا ہے اور ہلکی روشنی کی شدت کا پتا لگا سکتا ہے

اس آلے میں الٹراوائیلٹ سے لے کر انفرا ریڈ کے وسیع اسپیکٹرم کو شامل کیا گیا ہے

Posted On: 07 MAY 2020 5:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  07  مئی 2020  / جواہر لعل نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹیفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر) کے سائنسدانوں  نے جو  ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ایک کم خرچ اور توانائی کی بچت کرنے والا ویفر اسکیل فوٹو ڈٹیکٹر (باریک پرت پر مبنی) تیار کیا ہے جس میں  انہوں نے سونے اور سلی کان کا استعمال کیا ہے۔ یہ فوٹو ڈٹیکٹر سکیورٹی معاملات میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ آلہ ان چاہی سرگرمی کا اشارہ دینے کے لیے کمزور بکھری ہوئی روشنی کا پتا لگا سکتا ہے۔

فوٹوڈٹیکٹر آپٹو الیکٹرانک سرکٹ کا  اہم ترین حصہ ہوتا ہے جو روشنی کا پتہ لگا سکتا ہے۔ اسے سپر مارکیٹ میں آٹو میٹک لائٹنگ پر قابو پانے سے لے کر  باہری کہکشاں کی تابکاری اور سکیورٹی سے متعلق  ایپلی کیشن تک کے لیے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جے این سی اے ایس آر کی ایجاد سے جس کے بارے میں امریکی کیمیکل سوسائٹی ، کے ایپلائڈ الیکٹرانک میٹیریئلز کے جریدے میں اشاعت ہوئی تھی،  اعلیٰ کارکردگی والے فوٹو ڈٹیکیٹر کے لیے ایک سادہ اور کم خرچ والا فیبریکیشن طریقۂ کار فراہم ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے سونے (اے یو) اور سلیکان (این – ایس آئی) انٹرفیس تیار کیا ہے، جو روشنی کے تئیں انتہائی حساس  ہے اور اس سے روشنی کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

سولیوشن پر مبنی ایک تکنیک کے طورپر یہ طریقۂ کار انتہائی کم خرچ ہے اور ڈیٹیکٹر کی کارکردگی سے سمجھوتہ کیے بغیر یہ بڑے رقبے والا فیبریکیشن ہے۔ اس کا عمل کافی تیز ہے اور اس میں کسی بھی زبردستی کیے جانے والے علاقے کا ایک ڈیٹیکٹر تیار کرنے میں محض چند منٹ لگتے ہیں۔ اس فوٹو ڈیٹیکٹر نے طویل مدتی ماحولیاتی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019VS4.gif

 

پروٹوٹائپ  سکیورٹی سسٹم

پروٹو ٹائپ میں،  ایک زیادہ قیمت والے مقابلے کے لیے کمرشئیل ڈیٹیکٹر کے ساتھ ماڈل ہاؤس کے اندر ، ایک فیبری کیٹڈ ڈٹیکٹر چڑھایا گیا اور اسے وارننگ دینے والی روشنی (تصویر میں نیلی روشنی) کو تیزی سے باہر بھیجنے کے لیے اسی طرح کے باہری سرکٹ سے جوڑا گیا  اور اس میں سکیورٹی بزر  بھی جوڑا گیا۔  کسی ان چاہی سرگرمی کے اشارے کے طور پر اس کمزور بکھری ہوئی روشنی کو آنے دینے کے لیے اس کا دروازہ  کھلا رکھا گیا ہے۔ اتنی کم سطح کی روشنی کے ساتھ جسے  انسانی آنکھ  نہیں دیکھ سکتی فیبریکیٹڈ ڈیٹیکٹر کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس میں بزر اور روشنی کھول دی جاتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2362



(Release ID: 1622041) Visitor Counter : 139