بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کوئر بورڈ کی ناریل کے ریشوں کے بارے میں تحقیق اورترقیاتی کاموں کے لئے آئی آئی ٹی ۔مدراس سے مفاہمت


کوئر بورڈ نے کوئر ایپلی کیشن سے لئے ‘‘مہارت کا مرکز’’ قائم کرنے کے لئے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 07 MAY 2020 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مئی 2020،        کوئر بورڈ نے  خالصتاً ناریل کے ریشوں  یا  دیگر قدرتی ریشوں   کے ساتھ  ملاکر استعمال کرنے کے لئے  ایک مہارت کا مرکز  قائم کرنے کے لئے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ۔ مدراس کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ کام  ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی کوششوں سے عمل میں آیاآئی آئی ٹی مدراس نے اس سے قبل  ہندوستان میں کوئر جیو ٹیکسٹائلز   (سی جی ٹی) کے بارے میں  کوئر بورڈ  اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ اب تک کئے گئے تحقیقی مطالعات کی تصدیق کی تھی اور سفارش کی تھی کہ سی جی ٹی کو  ڈھلان/ پشتوں، دریا کے پشتوں، کان کی ڈھلان میں استحکام اور مٹی کے کٹاؤ وغیرہ کو روکنے میں  کامیاب کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں مضبوطی لانے والے  سامان کے طور پر  کم مقدار میں  دیہی سڑکوں میں سی جی ٹی کے استعمال کی بھی سفارش کی ہے۔

مہارت کے مرکز کا مقصد  آئی آئی ٹی مدراس کے ماہرین کی ٹیم کے تعاون سے  کوئر کے شعبے میں اب تک  کے تحقیقی کام کو آگے بڑھانا ہے۔ اس سے  موزوں ٹکنالوجی تیار کرنے اور  کوئر بورڈ کے  تحقیقی اداروں/ تجربہ گاہوں  کے  خصوصی پروجیکٹوں اور تحقیقی پروجیکٹوں  کی نگرانی کے ذریعہ  پروڈکشن اور  پروسیسنگ  کے معیارات تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ مہارت کا مرکز  دانشورانہ املاک کے حقوق  تیار کرنے  اور ٹکنالوجی کی منتقلی میں بھی مدد کرے گا۔

 کوئر بورڈ  مہارت کے مرکز کے قیام  اور اسے چلانے کے لئے ابتدائی طور پر  دو سال کے لئے 5 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرائے گا۔

ناریل کے شعبے کی صنعت کی  آر اینڈ ڈی ضرورتوں کے  27  میدانوں کی شناخت کی گئی ہے۔ جن پر مہارت کا مرکز،  مشینری تیار کرنے اور  سڑک کے پروجیکٹوں میں  آئی آئی ٹی ایم کے  10 اِن ہاؤس پروجیکٹوں کے علاوہ کام کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(07-05-2020)

U-2353



(Release ID: 1622001) Visitor Counter : 139