زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر نے سوائل ہیلتھ کارڈ کی بنیاد پر مربوط مٹی کی زرخیزی کے بندوبست سے متعلق کسانوں کی تحریک کی اپیل کی


حیاتیاتی اور نامیاتی کھادوں کے استعمال کو بڑھانے سے متعلق بیداری مہم کا آغاز کیا جائے اور کیمیکل کھادوں کے استعمال کو کم کیا جائے: نریندر سنگھ تومر

Posted On: 06 MAY 2020 7:09PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے سوائل ہیلتھ کارڈ پر مبنی ایک مربوط زرخیز مٹی کے بندوبست سے متعلق کسانوں کی تحریک کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مربوط زر خیز مٹی کے بندوبست کو کسانوں کی تحریک بنایا جائے۔ کل یہاں زر خیز مٹی کے پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے سوائل ہیلتھ کارڈ کی سفارشات کی بنیاد پر حیاتیاتی اور نامیاتی کھادوں کے استعمال کو بڑھانے اور سختی سے کیمیاوی کھادوں کے استعمال کو کم کرنے سے متعلق مشن موڈبیداری مہمات شروع کرنے کی ہدایت دی۔

دوہزار بیس ،اکیس کے دوران اِس پروگرام میں اِس بات پر اہم توجہ دی جائے گی کہ ملک کے تمام ضلعوں کے ایک لاکھ سے زیادہ گاوں میں کسانوں کے لیے بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام شروع ہوں۔ جناب تومر نے گاں سطح کے سوائل ٹسٹنگ لیب کے قیام کی وکالت کی اور جن میں نوجوانوں کو زراعت خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ اور ایس پی اوزوغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ سی اسکیم میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ مناسب ہنرمندی کے فروغ کے بعد روزگار پیدا کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔

زراعت، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ پنچایتی راج، دیہی ترقی اور پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے محکموں کے اشتراک سے صاف ستھری تغذیہ بخش خوراک کے لیے بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی (بی پی کے پی) سمیت نامیاتی کھیتی کے فروغ اور کھادوں کے ریشنل اپلی کیشن پر مبنی مٹی کی جانچ سے متعلق ایک جامع مہم شروع کرے گا۔

ایس ایچ سی اسکیم کے تحت سوائل ہیلتھ کارڈ 2 سال کے وقفے پر تمام کسانوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔ راجستھان کے سورت گڑھ میں 19 فروری 2015 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوائل ہیلتھ کارڈ کا آغاز کیاتھا۔ یہ کارڈ کسانوں کو ان کی مٹی کی زر خیز نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مٹی کی زرخیزی کی مناسب صحیح مقدار سے متعلق سفارش پیش کرتے ہیں، جو مٹی کی صحت اور اس کی زرخیزی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

سوائل کیمیکل، فزیکل اور بایولوجیکل ہیلتھ کی خرابی ہندوستان میں زرعی پیداواریت کے جمود کے لیے ایک وجہ سمجھا جاتا ہے۔سوائل ہیلتھ کارڈ اور نامیاتی کھادیوں کی سفارشات سمیت 6فصلوں کے لیے کھاد کی سفارشات سمیت 2سیٹ فراہم کرتا ہے۔کسان مانگ پر اضافی فصلوں کے لیے سفارشات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ ایس ایچ سی پورٹل سے اپنے خود کے لیے کارڈ بھی چھاپ سکتے ہیں۔ ایس ایچ سی پورٹل میں کسانوں کے اعداد وشمار موجود ہیں اور وہ کسانوں کے فائدے کے لیے اس کی زبانوں میں دستیاب ہیں۔

پیداواریت کی قومی کونسل این پی سی کے ذریعہ 2017 کے مطالعے میں یہ پایا گیا ہے کہ ایس ایچ سی اسکیم نے ٹھوس زراعت کو فروغ دیا ہے اور 8 سے 10 فیصد کے رینج میں کیمیاوی کھاد کے استعمال میں کمی کا سبب بنا ہے۔ اس کے علاوہ 5 سے 6 فیصد تک فصلوں کی پیداوار میں مجموعی اضافہ ہوا ہے اور فصلوں میں مجموعی اضافے کی اطلاع اس وجہ سے دی گئی تھی، کیونکہ سوائل ہیلتھ کارڈ میں دستیاب سفارشات کی بنیاد پرکھاد اور بہت چھوٹی تغذیہ بخش کھادوں کا استعمال ہوا تھا۔

 

....................................................................

 

 

 

 

 

م ن، ح ا، ع ر

U-2329

 



(Release ID: 1621825) Visitor Counter : 217