وزارت دفاع
ہندواڑا شہید کرنل آشوتوش شرما کو خراج عقیدت
Posted On:
05 MAY 2020 8:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 مئی 2020 / ہندواڑا کے شہید کرنل آشوتوش شرما کے باقیات سری نگر جموں و کشمیر سے جے پور لے جائے گیے ۔ 05 مئی 2020 کو اس جانباز کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا کی گئی۔ وزیراعلیٰ جناب اشوک گہلوت اور فوج کے کمانڈر سپت شکتی کمانڈ ، لیفٹیننٹ جنرل آلوک کلیر، پی وی ایس ایم، وی ایس ایم، نے ان کے باقیات پر گلدائرہ نذر کیا۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جناب راجیہ وردھن راٹھور ، ریٹائرڈ افسران کی بہبود کے ، راجستھان کے وزیر جناب کھچریاواس ، مالیے کے سکریٹری جناب سندیپ ورما ، جے پور کے پولیس کمشنر جناب آنند سریواستو اور جے پور کے ڈپٹی کمشنر جناب جوگ رام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل کلیر نے کرنل آسوتوش شرما کی بہادری اور اس انتہائی درجے کی قربانی کو سلامی دی۔ انہیں ہمارے عظیم ملک کی راہ میں میجر انُج سود سمیت فوج کے دیگر چار کامریڈ نے بھی سلامی دی۔ انہوں نے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا کہ کرنل آشوتوش شرما فوجی کارروائی میں ہر جانباز سپاہی کی نمائندگی کرتے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ بھارتی فوج اس شہید کو اور اس کے کنبے کو آنے والے دنوں میں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہید کے کنبے کے افراد سے بات چیت بھی کی اور ان کے تئیں تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
کرنل آشوتوش شرما کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ محترمہ پلوی شرما اور ان کی بارہ سال کی بیٹی تمنا ہے جو جے پور کے ویشالی نگر میں رہتی ہیں۔ کرنل آشوتوش شرما کی والدہ محترمہ سدھا شرما اور بھائی پیوش شرما بھی جے پور میں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
2020۔05۔06
U - 2297
(Release ID: 1621546)
Visitor Counter : 153