سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ٹی بامبے کے پروفیسر نے ترقی یافتہ ٹرانسسٹر ٹیکنالوجیز کے لئے نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2020 کا ینگ کریئر ایوارڈ حاصل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAY 2020 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،05مئی2020: الیکٹریکل انجینئرنگ ، آئی آئی ٹی بامبے کے پروفیسر سوربھ لودھا نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) حکومت ہند کی جانب سے تشکیل کردہ ینگ کریئر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ پروفیسر موصوف کو 2020 کے لئے نینو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کے نمایاں کام کے اعتراف میں تفویض کیا گیا ہے۔ پروفیسر موصوف نے دو زاویہ جاتی وان ڈر والس مواد کے سلسلے میں سلیکون اور نینو الیکٹرونک آلات سے الگ ہٹ کر جو لوجک ٹرانسسٹر ٹیکنالوجیاں وضع کی ہیں اور اس سلسلے میں جو پیش رو تعاون دیا ہے، اس کے اعتراف میں یہ ایوارڈ انہیں دیا گیا ہے۔
پروفیسر لودھا نے حال میں ترقی یافتہ ٹرانسسٹروں کے شعبے میں جو کام کیا ہے، اس کی بنیاد مضبوط صنعتی شراکت داری رہی ہے۔انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ کام کیا ہے ، یعنی وہ گزشتہ 8 برسوں سے اپلائیڈ مٹیریلس اِن کارپوریشن کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور انہوں نے سلیکون ٹرانسسٹروں سے ہٹ کر ٹیکنالوجی چنوتیوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے جو آلہ وضع کیا ہے وہ ہر طرح کے الیکٹرونکس کے معاملے میں 90 فیصد سے زیادہ ضروریات کی تکمیل کرتا ہے۔ انہوں نے بطور خاص نئے مواد تیار کئے ہیں، نئے عمل وضع کئے ہیں، تاکہ ٹرانسسٹر کے قلب کا حرارتی استحکام اور پائیداری اس کے از حد باریک(ایک سے دو این ایم)گیٹ ڈائلیکٹرک شکل میں بھی برقرار رہے۔ٹرانسسٹر تک پہنچنے والے دھاتی رابطے کی مزاحمت کو کم کرنے کے لئے اور زیادہ سے زیادہ سطح پر الیکٹریکل صفائی کے حصول کے لئے انہوں نے یہ کام انجام دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کرنٹ لیک نہ ہو اس پہلو پربھی توجہ مرکوز کی ہے۔ ان کے اس عمل کے نتیجے میں مستقبل کے الیکٹرونک آلات مثلاً موبائل فو ن ، سرور، ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاٹ زیادہ تیز رفتاری سے کام کرسکیں گے، کم بجلی کی کھپت کریں گے اور ان آلات کی پائیداری میں بہتری واقع ہوگی اور کم سے کم ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پروفیسر لودھا نے جو کام کیا ہے، اس نے نہ صرف یہ کہ سرکردہ عالمی پیمانے پر ایک بہترین آلہ پیش کیا ہے، بلکہ اسے سیمی کنڈکٹر کے طورپر بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ ترقی یافتہ ٹرانسسٹر ٹیکنالوجیوں میں بروئے کار لایا جاسکے۔صنعت کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کرتے ہوئے اشتراک کاروں نے ان کی تحقیق میں انہیں تعاون فراہم کیا اور جدید ترین مسائل سے نمٹنے میں مدد دی۔
پروفیسر لودھا آئی آئی ٹی بامبے اور امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور وہ اپنے گروپ کی صلاحیتوں اور مہارت کو پاور الیکٹرونک ٹرانسسٹروں کو وضع کرنے میں بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ یہ ٹرانسسٹر متنوع استعمال یعنی ہائی وولٹیج پاور گرڈ، برقی ریل گاڑیوں، قابل احیاء توانائی تبدیلی اور کلیدی دفاع سے متعلق ذخائر ، طبی اور صنعتی آلات کی تیاری میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2312)
(ریلیز آئی ڈی: 1621379)
وزیٹر کاؤنٹر : 182