وزارت دفاع

چینج آف گارڈ  - آرٹریک

Posted On: 04 MAY 2020 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  مئی 2020  / لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا نے یکم مئی 2020 کو فوج کی تربیتی کمان (آرٹریک ) کی ذمہ داریاں سنبھالی۔

لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا نے کھڑگ واسلا  کی نیشنل ڈیفینس اکیڈمی اور دہرہ دون کی انڈین ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا تھا اور انہیں دسمبر 1982 میں بکھتربند دستےمیں شامل کیا گیا تھا۔  جنرل آفیسر نے چار دہائیوں کی اپنی ان خدمات میں فیلڈ میں رہ کر وسیع کام کیا۔ انہوں نے مشرقی اور سہرائی تھیئٹرز میں ایک میڈیم  ریجمننٹ  کمان سنبھالی،  شورش سے نمٹنے والی کارروائیوں میں  ایک پیدل دستے کی کمان سنبھالی اور وادی میں لائن آف کنٹرول کے پاس پیدل ڈویژ ن کی کمان سنبھالی نیز مغربی سرحدں کے پاس ایک کور کی کامن سنبھالی۔

انہوں نے ڈیفینس سروسز ، اسٹاف کالج ویلنگٹن ، ٖکالج آف ڈیفینس مینجمنت سقندرآباد اور نئی دلی کے نیشنل ڈیفنس کالج سے تعلیمکی۔ جنرل آٖفیسر نے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹوریٹ میں دو مرتبہ خدمات انجام دیں اور کچھ دن پہلے تک وہ فوج کے ہیڈ کوارٹر میں پرسپیکٹیو پلاننگ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر معمور تھے۔ وہ  بھارتی فوج کے  باوقار تربیتی  اور دانشور ادارے ، آرمی وار کالج کے کمانڈینٹ کے عہدے پر بھی فائض رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LieutenantgeneralRajShuklaQW4C.jpg

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2270



(Release ID: 1621160) Visitor Counter : 124