شہری ہوابازی کی وزارت

ایئر انڈیا ، ایلائنز ایئر، بھارتی فضائیہ اور پرائیویٹ ہوائی کمپنیوں نے لائف لائن اڑان کے تحت 443 پروازیں چلائیں

Posted On: 04 MAY 2020 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  مئی 2020  / ایئر انڈیا، ایلائنز ایئر، بھارتی فضائیہ اور پرائیویٹ ہوائی کمپنیوں نے لائف لائن اڑان کے تحت 443 پروازیں چلائیں۔ ان میں سے 265 پروایزں ایئر انڈیا اور ایلائنز ایئر نے چلائیں۔ کارگو نے ابھی تک  تقریباً821 اعشاریہ صفر سات ٹن سامان پہنچایا، جس کے تحت اُس نے 4 لاکھ 34 ہزار 531 کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ لائف لائن اڑان پروازیں شہری ہوا بازی کی وزارت چلا رہی ہے تاکہ کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی جنگ میں مدد دینے کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں تک لازمی طبی سامان پہنچایا جا سکے۔ ان دور دراز علاقوں میں شمال مشرقی خطے ، جزیرے والے علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پون ہنس لمیٹڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ جزیروں اور شمال مشرقی خطے میں فراہم کی جارہی ہیں جس کے تحت اہم طبی سامان ور مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا ہے۔ پون ہنس نے 03 مئی 2020 تک 7729 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے دو اعشاریہ دو سات ٹن سامان پہنچایا۔

گھریلو مال بردار ہوائی کمپنیوں ، اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ ، انڈیگو اور وستارا کمرشئیل بنیاد پر پروازیں چلا رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 3 مئی 2020 کو 13 لاکھ 31 ہزار 226 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 775مال بردار پروازیں چلائیں، جس کے تحت اُس نے 5617 ٹن مال پہنچایا ان میں سے 283 پروازیں بین الاقوامی مال بردار پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 283358 کلو میٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 256 مال بردار پروازیں چلائیں جن کے تحت اُس نے 25 مارچ سے 03 مئی 2020 تک 4405 ٹن سامان پہنچایا۔ اِن میں سے 13 پروازیں بین الاقوامی مال بردار پروازیں تھیں۔ انڈیگو نے 03 اپریل سے 03 مئی 2020 تک 88 پروازیں چلائیں جن کے تحت اُس نے 146547 کلو میٹر  فاصلہ طے کیا اور تقریبا 442 ٹن مال پہنچایا۔ جس میں 33 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ ان پروازوں میں سرکاری طبی سامان مفت لے جایا گیا۔  وستارا نے 19 اپریل سے 03 مئی 2020 تک 20 مال بردار پروازیں چلائیں جن  کے تحت اُس نے 28590 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور تقریباً 139 ٹن  سامان پہنچایا۔

دواؤں ، طبی آلات اور کووڈ – 19 سے متعلق راحت سامان لانے لے جانے کے لیے مشرقی ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ہوائی پل قائم کیا گیا تھا۔ ایئر انڈیا کے ذریعے 930 ٹن طبی ساز و سامان  پہنچایا گیا۔ بلیو ڈارٹ نے گوانگچو اور شنگھائی سے  تقریباً 114 ٹن اور ہانگ کانگ سے 24 ٹن طبی سامان پہنچایا۔ بلیو ڈارٹ نے یہ  سامان 14 اپریل سے 03 مئی 2020 کے درمیان پہنچایا۔ اسپائس جیٹ نے بھی 03 مئی 2020 تک شنگھائی اور گوانگچو سے 204 ٹن اور  03 مئی 2020 تک ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 16 تن طبی سامان پہنچایا۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2268



(Release ID: 1621148) Visitor Counter : 157