جل شکتی وزارت

‘‘دریائی انتظام کا مستقبل’’ کے موضوع پر این ایم سی جی اور این آئی یو اے کے زیر اہتمام آئیڈیاتھون (نظریاتی غوروفکر پر مبنی آن لائن مذاکرہ)کا انعقاد


عالمی ماہرین اور تقریباً500 مندوبین نے غورو فکر اجلاس میں شرکت کی

موضوعاتی شعبوں پر مشتمل مستقبل کے مشترکہ فریم ورک اور مستحکم گنگا علمی مراکز

Posted On: 02 MAY 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02؍ مئی2020: جل شکتی  کی وزارت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرس (این آئی یو اے) نے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن(این ایم سی جی)کے تحت، یہ تلاش کرنے کے لئے کہ کس طریقے سے کووڈ-19 کا بحران مستقبل میں دریائی انتظام کی حکمت عملیوں کی شکل کا تعین کرسکتا ہے، ایک آئیڈیا تھون یعنی ‘‘دریائی انتظام کا مستقبل’’ غورو فکر اجلاس کا اہتمام کیا۔کووڈ-19 کے بحران سے نمٹنا دنیا بھر کے بیشتر ممالک کےلئے ایک چنوتی ہے اور اس کے نتیجے میں دنیا کے بیشتر مقامات پر کسی نہ کسی طرح سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے۔ ایک طرف اس بحران کے سلسلے میں تشویش اور فکر مندی پائی جاتی ہے، تاہم اس بحران نے کچھ مثبت ترقیاتی پہلو بھی ابھارے ہیں۔ ان میں سے ایک عنصر یہ ہے کہ فطری ماحولیات میں بہتری رونما ہوئی ہے۔ دریا صاف ہوگئے ہیں، یعنی ان کے پانی میں شفافیت آئی ہے، ہوا پہلے سے کہیں زیادہ صاف ہے۔ سی جی ایچ اخراج میں خاطر خواہ تخفیف واقع ہوئی۔ جانور اور پرندے واپس آکر اپنے اپنے ٹھکانوں میں خوش ہیں۔ اگر ہم خالص دریائی انتظام کے نقطہ نظرسے دیکھیں تو بھار ت میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دریائے گنگا اور دریائے جمنا کے پانی کی کوالٹی میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی گنگا میں پائی جانے والی ڈولفن جو ایک علامتی ذی روح ہے، اس کی موجودگی میں بھی دریا کے بعض حصوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گنگا ندی میں لاک ڈاؤن کے دوران اس مچھلی کی موجودگی قابل ذکر ہے۔ اس کی معاون ندیوں میں بھی یہ مچھلی دیکھی گئی ہے۔اس سے مربوط مشہور نہروں میں موجود کثافت کم ہوگئی ہے، کیونکہ سیاح یہاں نہیں آرہے ہیں۔ حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ جب ڈولفن اٹلی کے آبی راستوں میں واپس آئی ہے، کیونکہ یہاں کشتی رانی بند ہوگئی ہے۔

واحد سوال یہ ہے کہ یہ تبدیلی کتنے وقت کے لئے ہے۔آئیڈیاتھون میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ دریاؤں کے سلسلے میں کس طرح سے سماجی زاویہ دیگر بحران سے نمٹنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ اس وبائی مرض نے دریائی انتظام کے کون سے سبق ہمیں دیئے ہیں۔کسی بھی دریا کے بحران سے نمٹنے کے لئے ہمیں ردعمل کے طورپر کونسا میکنزم اپنانا چاہئے۔ گزشتہ روز منعقدہ ویبینار میں تقریباً 500مندوبین نے شرکت کی۔ پینل میں شامل ماہرین میں مختلف ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے اراکین شامل تھے۔

 

*************

م ن۔ ن ع

(U: 2251)



(Release ID: 1620876) Visitor Counter : 248