سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جے این سی اے ایس آر کی پروفیسر امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسز کی بین الاقوامی اعزازی رکن کے طور پر منتخب کی گئیں

Posted On: 01 MAY 2020 6:03PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈسائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر) کے جواہر لال نہرو سینٹر کی تھیوریٹیکل سائنسز یونٹ(ٹی ایس یو)کی پروفیسر شوبھنا نرسمہن ، امریکی اکیڈمی آف آر ٹس اینڈ سائنسز کی بین الاقوامی اعزازی رکن کے طور پر منتخب کی گئی ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسز ان اسکالروں اور لیڈروں کو اعزاز سے نوازتی  ہے جو سائنسز ،آرٹس ، انسانی علوم اور عوامی زندگی کے شعبے میں امتیازی مقام رکھتے ہیں۔ سابق بین الاقوامی اعزازی  اراکین   کی فہرست میں  چارلس ڈارون  ، البرٹ ٹائن اسٹائن اور نیلسن منڈیلا شامل ہیں۔

پروفیسر نرسمہن  جے این سی اے ایس آر  کمپیوٹیشنل نینو سائنس گروپ کی سربراہ ہیں۔ انہوں نے  نینو میٹریلس کے  معقول ڈیزائن  نیز پر اہم کام کیا ہے۔ یہ جانچ کرتے ہوئے کہ کیسے ڈائمنشنلٹی (ابعادیت) میں کمی لانے  اورسائز کو چھوٹا کرنے سے میٹریل خصوصیات پر اثر پڑتا ہے۔ ان کاکام کئی الگ الگ قسم کے  ایپلی کیشنوں کیلئے  ریلیوینٹ رہا ہے جیسے  صاف ستھری توانائی ایپلی کیشنوں کیلئے نینو کیٹلسٹ  اور میموری اسٹوریج کیلئے  مقناطیسی میٹریلس۔

ان کے گروپ نے پیش گوئی کی ہے کہ آکسائیڈ  سب اسٹریٹس پر جمع سونے کے  نینو ذرّات  کی مارفولوجی اور ری ایکٹیویٹی کو الیکٹران ڈونرس  یا ایکسیپٹر کے تعاون سے  ڈوپنگ کے ذریعے جمع کیاجاسکتا ہے۔

پروفیسر نرسمہن ہندوستان کے اندر اور بیرون ملک  ایس ٹی ای ایم  میں خواتین کو بڑھاوا دینے میں بھی  کافی سرگرم رہی ہیں۔ وہ آئی یو پی اے  پی کی طبیعات میں خواتین کے ورکنگ گروپ کی رُکن رہ چکی ہیں۔ 2013 سے وہ ٹرائی اسٹے، اٹلی آئی سی ٹی پی  - ایس آئی ایف آر ، کگالی ، روانڈا کے عبدالسلام انٹرنیشنل سینٹر فار  تھیوریٹکل فزکس (آئی سی ٹی پی) میں طبیعات میں خواتین کیلئے  کریئر  ڈیولپمنٹ ورکشاپ کی شریک آرگنائزر رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015R9O.jpg

انعامات و اعزازات

وہ 2011 میں ہندوستان کے نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی فیلو بنیں اور 2010 میں استری شکتی سماّن سائنس ایوارڈ  اور کرناٹک حکومت کا کلپنا چاؤلہ خاتون سائنسداں ایوارڈ 2010بھی حاصل کیا  ۔

پروفیسر نرسمہن حکومت ہند کے ذریعے قائم کردہ دو کمیٹیوں کی بھی رُکن رہی ہیں۔ سائنس میں خواتین سے متعلق قومی ٹاسک فورس  اور سائنس میں خواتین سے متعلق قائمہ کمیٹی ، حکومت کو  صلاح ومشورہ دینے کیلئے کہ کیسے وہ خواتین سائنسدانوں کے موضوعات کو فروغ دے سکتی ہے۔

وہ ایشیا اور افریقہ میں  کوانٹم اسپریسو گروپ کے ساتھ ساتھ اے سیشما (افریقن اسکول آن الیکٹرانک اسٹرکچر میتھڈس اینڈ ایپلی کیشن) کے ذریعے  منعقدہ ورکشاپوں میں سولڈ۔ اسٹیٹ فزکس  اور ڈینسیٹی  فنکشنل تھیوری پڑھانے میں بھی شریک رہی ہیں۔ وہ اے سیشما کی ورکنگ  گروپ کی رُکن ہیں اور روانڈا کے کیگالی میں آئی سی  ٹی پی  - ای اے آئی ایف آر  (ایسٹ افریقن انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ) کی سائنٹفک کونسل کی رکن بھی ہیں۔

1996 میں جے این سی اے ایس آر  میں  شامل ہونے سے پہلے  پروفیسر نرسمہن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  (آئی آئی ٹی)بامبے سے فزکس میں ماسٹرس اور اس کے بعد  ہارورڈ یونیورسٹی سے  پروفیسر ڈیویڈ وینڈر بلٹ کی نگرانی میں فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ وہ نیویارک ، امریکہ میں  بروک ہیون نیشنل لیب میں  اور پھر  برلن، جرمنی میں  میکس پلینک سوسائٹی کے  فرٹز ہیبر انسٹی ٹیوٹ میں ایک پوسٹ ڈاکٹورل کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ وہ پہلے تھیوریٹیکل سائنسز یونٹ کی  چیئرمین اور ساتھ ہی  جے این سی  اے ایس آر  میں  تعلیمی معاملات کی ڈین بھی رہ چکی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GNUL.jpg

پروفیسر شوبھنا نرسمہن (بائیں سے دوسری) انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس ، آئی سی ٹی پی  میں ان کے ذریعے منعقدہ  فزکس میں خواتین کے  لئے ایک ورکشاپ میں۔

 مزید جانکاری کیلئے  پروفیسر شوبھنا نرسمہن (shobhana@jncasr.ac.in, 98806 41962)   پر رابطہ کریں

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2232



(Release ID: 1620616) Visitor Counter : 99