کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیوش گوئل نے غیرملکی مشنوں سے کہا، سودے میں برابری کے حقوق و رعایات قائم رہیں تو ہندوستان خواہش مند ملکوں کے ساتھ باہم مفید تعاون کے لئے تیار ہے


ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعے ادا کیا گیا مشکل اور معقول رول کووڈ بحران کے خلاف سب سے عمدہ ترغیب ہے اور اسے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بھی سراہا گیا ہے

اگر کسی بھی ملک کو ہندوستان سے دوا کی شکل میں کسی بھی تعاون کی ضرورت ہے تو ہم اسے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے

Posted On: 01 MAY 2020 8:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم مئی 2020 ۔ صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اگر سودے میں برابری کے حقوق و رعایات قائم رہیں تو ہندوستان خواہش مند ملکوں کے ساتھ باہم مفید تعاون کے لئے تیار ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نئی دہلی میں غیرملکی مشنوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گوئل نے ان خواہش مند ملکوں کا خیرمقدم کیا جو ہندوستان کے ساتھ کاروبار کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی کثیر فریقی معاہدے پر دستخط کرتے وقت غیرجانب داری اور برابری کے حقوق و رعایات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، اسی وجہ سے ہندوستان نے علاقائی اقتصادی وسیع ترشراکت داری (آر ای سی پی) میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے صلاح دی کہ دو فریقی یا کثیر فریقی معاہدوں کے لئے لائحۂ عمل کا خاکہ بنانے کے لئے ڈیجیٹل طریقے پر جڑنے کا یہ سب سے اچھا موقع ہے۔

جناب گوئل نے دیگر ملکوں سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے خلاف تعاون پر مبنی کوشش کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت فی الحال ہندوستان میں مقیم غیرملکی شہریوں کے تحفظ اور ان کی بھلائی کو یقینی بنارہی ہے۔ جناب گوئل نے 9 منٹ تک گھر کی ساری بتیاں بجھانے میں حصہ لینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا، جیسا کہ وزیر اعظم نے 5 اپریل کو اپیل کی تھی۔

جناب گوئل نے کہا کہ حالیہ جائزوں اور مطالعات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بحران کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعے ادا کیا گیا مشکل اور معقول رول کووڈ کے بحران کے خلاف سب سے اچھی ترغیب ہے اور اسے ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی پسند کیا گیا ہے۔ دواؤں کی درآمدات کے لئے صدر ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں کے ذریعے ہندوستان کو مبارک باد دینے کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا ہے کہ انڈین فارماسیوٹیکل انڈسٹری نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے باقی حصوں کے لئے بھی دواؤں کی پیداوار اور ان کی تقسیم میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ یہ یقین ظاہر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کووڈ بحران کے بعد کی دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرے گا، جناب گوئل نے کہا کہ بھارت یہ یقینی بنارہا ہے کہ کوئی بھی ملک بالخصوص کم ترقی یافتہ ملک ضروری ادویات سے محروم نہ رہے۔ جناب گوئل نے یقین دلایا کہ اگر ہندوستان سے دوا کی شکل میں کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہے تو ہم اسے پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ حالانکہ طویل مدت میں ہمیں فارمیسی شعبے کے دیرپا کاروبار کے لئے ایک فوری روڈمیپ بنانا ہوگا۔ وزیر اعظم کے مطابق ایک عالمی شہری کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم سبھی کے کام آئیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وبا کے دوران پردھان منتری آیوشمان بھارت اسکیم کا رول انتہائی اہم ہونے جارہا ہے۔ انھوں نے انفیکشن کے معاملات دوگنی ہونے کی شرح میں قابل ذکر کمی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے موجودہ ملک گیر لاک ڈاؤن کی اثرانگیزی کو نمایاں کیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس بحران کے دوران ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ مستقبل میں تعاون کی خاطر اپنے اپنے ملکوں کے لئے سچے شراکت دار کی پہچان کرنے کا بالکل صحیح وقت ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2204



(Release ID: 1620569) Visitor Counter : 121