بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے کینری انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور لنک انویسٹمنٹ ٹرسٹ II کے ذریعے ان ٹاس فرماسیوٹیکلزلمیٹڈ میں 5 فیصد سے کم حصص حاصل کرنے کی منظوری دی
Posted On:
30 APR 2020 8:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 اپریل 2020 / بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے مسابقتی قانون 2002 کی شق 31(1) کے تحت کینری انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور لنک انویسٹمنٹ ٹرسٹ II، کے ذریعے انٹاس فارما سیوٹیکلز لمیٹڈ میں 5 فیصد سے کم حصص حاصل کرنے کی اجازت دی۔
مجوزہ اشتراک کا تعلق کینری انویسٹمنٹ لمیٹڈ (کینری) اور لنک انویسٹمنٹ ٹرسٹ II (لنک II) کے ذریعے انٹاس فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ (انٹاس) کے 5 فیصد سے کم حصص حاصل کرنے سے ہے۔
کینری ایک سرمایہ کمپنی ہے جو ماریشش میں رجسٹرڈ ہے۔ لنک II ایک پرائیویٹ ٹراسٹ ہے جو بھارت کے قوانین کے تحت بنایا گیا اور رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ انٹاس ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو بھارت کے قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ انٹاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ عالمی دوا ساز مرکبات کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کمپنی سے مربوط ہے۔
کمیشن نے اس اشتراک کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جس کا انحصار کینری اور لنک II کی تجویز کردہ اصلاحات کیے جانے پر ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2165
(Release ID: 1620320)
Visitor Counter : 108