عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  لاک ڈاؤن کے دوران آئی آئی پی اے کے جلسہ تقسیم اسناد سے آن لائن خطاب کیا

Posted On: 30 APR 2020 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،اپنے نوعیت کی ایک  منفرد تاریخ اس وقت رقم ہوئی، جب مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لاک ڈاؤن کے دوران بطور مہمان خصوصی ایک جلسہ تقسیم اسناد سے آن لائن خطا ب کیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنا 45واں ایڈوانسڈ پیشہ ورانہ پروگرام (اے پی پی پی اے)، مکمل کیا، جس میں آل انڈیا اور مرکزی خدمات کے 45سینئر گروپ کے افسران، نیز مسلح دستوں کے تمام شعبوں کے سینئر افسران کی  شمولیت تھی۔

ویڈیو کانفرنس کےذریعے منعقدہ مذکورہ تقریب میں دیگر شخصیات کے علاوہ آئی آئی پی اے کے ڈائرکٹر سریندر ناتھ ترپاٹھی، عملہ اور تربیت کے مرکزی سکریٹری سی چندر مولی، آئی آئی پی اے کے رجسٹرار امیتابھ رنجن، آئی آئی پی اے کے اساتذہ اور اپنے اپنے تعلیمی کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے دیگر اسکالر نے بھی اس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لاک ڈاؤن کی بندشوں کے باوجود اکیڈمک پروگرام کی تمام ضروریات کو بروقت پایۂ  تکمیل تک پہنچانے کے لئے آئی آئی پی اے کی ستائش کی اور کہا کہ اس ادارے نے تمام تر معیارات کےحصول کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار کو بہتر بنایا ہے۔ وقت کی قدروقیمت پہچانی ہے اور اس کا لحاظ رکھا ہے۔ اس میں امیدواران کے لئے آن لائن زبانی امتحان کا انعقاد بھی شامل ہے۔

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIPA-DJSSGZS.jpeg

اپنی صلاحیت سازی سے متعلق کوششوں کے لئے آئی آئی پی اے کی ستائش کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ اپنے آپ کو تاحال بنانےکے عمل کے لئے ادارے کی تعریف کی۔ انہوں نےکہا کہ یہ ادارہ ایک فعال اور متحرک ادارہ ہے اور اپنے آپ کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالتا رہتا ہے اور اصلاح اور بہتری کو اپنانے کے لئے تمام تر جدید طریقے اپنا تا ہے۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران  کووڈوبائی مرض کے پس منظر میں آئی آئی پی اے نے جو کوششیں کی ہیں، وہ لائق ستائش ہے۔ یہ ادارہ ایسی صورتحال کے دوران بھی اپنے مقاصد سے کلی طور پر وابستہ رہا ہے اور ازحد امتیازی طریقے سے اس نے سارے کام انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے آئی آئی پی سے کہا کہ وہ نئے ماڈل وضع کرتا رہے، جو بقیہ ملک کے لئے ایک مثال ہوں گے۔ تقسیم اسناد کے جلسے کا اختتام پروگرام کی مشترکہ ڈائرکٹر ڈاکٹر نیتو جین کی جانب سے شکریہ کی تحریک پر ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2182


(Release ID: 1619976) Visitor Counter : 147