عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سابق فوجی جنرلوں اور ایئر مارشلوں کے ساتھ جموں و کشمیر، لداخ   اور شمال مشرقی خطے میں کووڈ -19کی صورتحال کے موضوع پر تبادلہ خیال کی غرض سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا

Posted On: 29 APR 2020 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29؍اپریل2020: مرکزی وزیر جناب جتندر سنگھ نے آج سابق فوجی جنرلوں اور ایئر مارشل حضرات سے شمال مشرقی خطے ، جموں و کشمیر اور لداخ کے پس منظر کے بارے میں کووڈ-19 سے متعلق اِ ن پُٹ حاصل کئے۔

تبالہ خیال کے دوران جن شخصیات نے بطور خاص اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ، ان میں بری فوج کے عملے کے سابق سربراہ جنرل وپن ملک، سابق  فضائیہ سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا، سابق نائب سربراہ بری فوج ، لیفٹیننٹ جنرل شرد چند ، سابق جی او سی ناردرن کمان ، لیفٹیننٹ جنرل دپندر سنگھ ہوڈا، سابق جی او سی ناردرن کمان، لیفٹیننٹ جنرل رنویر سنگھ، سابق ڈی جی او ایل ، لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما اور سابق ناردرن کمان سربراہ میجر جنرل کے ایس شرما کے نام شامل ہیں۔

اپنے تعارفی کلمات میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بیشتر سابق سینئر جنرل حضرات اور  ایئرمارشلوں کے پاس نہ صرف یہ کہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی خطے کے منفرد جغرافیائی اور موسمیاتی حالات کی پوری پوری جانکاری ہے، بلکہ یہ شخصیات مہذب سماج کے ممتاز اراکین ہیں اور سبکدوشی کے بعد ممتاز شہری کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں رائے عامہ ہموار کرنے کا امتیاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شخصیات کی جانب سے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، وہ کورونا کے خلاف نبردآزمائی میں نہ صرف یہ کہ ہماری کوششوں کو بہتر بنانے کے لحاظ سے قابل قدر  ہیں، بلکہ ہمیں ان چند پہلوؤں کی جانب بھی رہنمائی فراہم  کرسکتی ہیں، جو ان کے اپنے تناظر میں ہی محفوظ ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XZAF.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے معمر دفائی عملے کو بتایا کہ شمال مشرقی خطے میں واقع 8 ریاستوں میں سے 5 ریاستیں پہلے ہی کورونا سے مبرا ریاستیں بن چکی ہیں، جبکہ بقیہ تین ریاستوں میں کورونا کے کوئی مثبت کیس گزشتہ چند روز میں نہیں دیکھے گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بہت جلد شمال مشرق کا خطہ کورونا سے مبرا خطہ بن جائے گا۔ اسی طریقے سے جموں و کشمیر کے بارے میں تازہ ترین جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں صرف 15 کورونا کیس  باقی ہیں، جبکہ وادی کشمیر میں کچھ حصے مثلاً بانڈی پورہ وغیرہ اب بھی تشویش کے دائرے میں آتے ہیں، تاہم بڑی مضبوطی سے اس وبائی مرض کے امکانات سے باہر آ رہے ہیں۔

تمام تر مندوبین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت لائق ستائش طریقے سے کووڈ-19وبائی مرض  کے خلا ف نبرد آزما ہے۔ انہوں نے اس بات کے لئے بھی ستائش کا ا ظہار کیا کہ مکمل شمال مشرقی خطہ بھارت کا وہ بڑا حصہ ہے، جو آہستہ آہستہ کورونا کے حملے سے نبرد آزما ہوکر نکلا ہے۔ اسی طریقے سے ان مندوبین نے  جموں و کشمیر میں موجودہ انتظامیہ کی اثر انگیزی کی بھی تعریف کی، جس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے  لئے پوری کوششیں کی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سلسلے میں عام رائے یہی تھی کہ اس میں آہستہ  آہستہ چھوٹ دینی چاہئے۔ شمال مشرق کے لئے عام رائے یہی تھی کہ بنگلہ دیش جیسے دیگر ممالک کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کو سیل کیا جانا مفید ثابت ہوا۔

شمال مشرق اور جموں کشمیر دونوں مقامات پر عام انسانوں کا رجحان ساز گار بتایا گیا ہے۔ آن لائن شاپنگ اور آن لائن کلاسز پر بھی آراء کا اظہارر کیا گیا۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2145)



(Release ID: 1619530) Visitor Counter : 165