وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی حکومت کے ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں کوئی تخفیف نہیں، پی آئی بی فیکٹ چیک نے جعلی خبر کی تردید کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 APR 2020 10:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک یونٹ نے ایک ٹوئیٹ میں یہ واضح کیا ہے کہ مرکزی حکومت ، مرکزی حکومت کے ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں کوئی تخفیف نہیں کرنے جا رہی ہے۔ یہ ٹوئیٹ ویب پورٹل پر شائع ایک آرٹیکل کے ردعمل میں ، عمل میں آیا ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس بات کے امکانات پائے جاتے ہیں کہ حکومت ہند سبکدوشی کی عمر گھٹا کر 50 برس کر دے گی۔

https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1254266971777953793?s=20

ایک دیگر ٹوئیٹ کے تحت پی آئی بی فیکٹ چیک نے واٹس ایپ پر گردش کرنے والی ایک جعلی خبر کی تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت ایک ایکٹ لانے جا رہی ہے، جس کے تحت یہ ضروری ہوگا کہ تمام تر تنخواہ دار ملازمین 18 فیصد کی رقم جمع کرائیں گے۔ اس ٹوئیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت اس طرح کا کوئی قانون متعارف کرانے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ ٹوئیٹ میں عوام کو یہ مشورہ بھی دیا گیا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات آگے نہ بڑھائیں۔

https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1254336404265435136?s=20

پی آئی بی آسام کی جانب سے حقائق کی ایک جانچ کی گئی، جس کا تعلق منی پور میں شائع ہوئی ایک خبر سے تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ تمنگ لونگ میں واقع ضلعی اسپتال میں کورونا وائرس بحران کے دوران بنیادی ڈھانچہ اور سازوسامان کی قلت ہے۔ریاستی محکمہ صحت نے پہلے ہی اس آرٹیکل میں کئے گئے دعوے کی تردید کی تھی۔

https://twitter.com/PIB_Guwahati/status/1254076665954742272?s=20

 

پس منظر:

سپریم کورٹ کی جانب سے کئے گئے اظہار خیال کے بعد سوشل میڈیا پر پیش کی جانے والی جعلی خبروں کی روک تھام کےلئے پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کےلئے ایک وقف پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ قائم کی ہے، جو ٹوئٹر پر تصدیق کا ایک ذریعہ ہے، جو لگاتار سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پیش کئے جانے والے پیغامات پر نظر رکھتا ہے اور جعلی خبروں کی تردید کےلئے اس کی جامع نظر ثانی کا عمل بھی انجام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی بی انڈیا مختلف النوع  ، پی آئی بی علاقائی یونٹوں کے ٹوئٹر ہینڈل کا استعمال بھی کرتا ہے اور اس کے ذریعے #PIBFactCheck کا استعمال کر کےسرکاری اور مستند آئٹم پیش کرتا ہے تاکہ ٹوئٹر برادری کو عام طور پر فائدہ ہو سکے۔

کوئی بھی شخص #PIBFactCheckپر جاکر کسی بھی سوشل میڈیا پیغام، متن، آڈیو، ویڈیو کی تصدیق کر سکتا ہے۔انہیں آن لائن پورٹل  https://factcheck.pib.gov.in/ یا واٹس ایپ نمبر +918799711259یا ای-میل:  pibfactcheck[at]gmail[dot]comپر ارسال کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات پی آئی بی کی ویب سائٹ https://pib.gov.inدرج ذیل پر بھی دستیاب ہے۔              

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U- 2071

 


(ریلیز آئی ڈی: 1618627) وزیٹر کاؤنٹر : 118