وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش ویبنیار سیریز کے 7ویں ویبنیار کا اہتمام کیا


فوٹو واکنگ وارانسی: ایک دلکش اور جاذب نظر منظر، وراثت، ثقافت اور پکوان

Posted On: 23 APR 2020 4:40PM by PIB Delhi

دنیا ایک غیر معمولی دور سے گزر رہی ہے اور ایسے میں سیاحت انڈسٹری کے ساتھ ساتھ انفرادی ذہنوں کو حیات نو کے لیے  مصروف رکھنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے متنوع ثقافتی اور سیاحتی منظرنامے کا جشن منانے کے اقدام کے طور پر  وزارت سیاحت، حکومت ہند نے دیکھو اپنا دیش، کے جامع موضوع کے تحت ویبنیار کی ایک سیریز کا اہتمام کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم  سیاحت کا شوق رکھنے والی ایک بڑی تعداد کو ماہرین کے ذریعہ اپنے علاقے، شہر، روایت، ثقافت، ورثہ اور تاریخ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سننے اور دیکھنے کے لیے جوڑ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وزارت سیاحت  نے 23  اپریل 2020 کو فوٹو واکنگ وارانسی: ایک دلکش منظر، وراثت ، ثقافت اور پکوان پر اپنا 7واں ویبینار پیش کیا۔

ہہ ویبنیار سٹی ایکسپلورس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ایک ٹیم کے ذریعہ پیش کیا گیا، جس کے تحت ایک خصوصی سٹی برانڈ ’ وارانسی ہیریٹیج کس نے  وارانسی کے تنوع، تصوف، روحانیت، ثقافتی خواندگی زندگی کے تجربات  اور ذاتی یادوں کو پیش کیا گیا، اجلاس کے پینل کے اراکین  میں ڈاکٹر سچن بنسل  چیف ایکسپلورر (بانی سٹی ایکسپلورر پرائیویٹ لمیٹیڈ، جناب شرون چندر وارکر (کلچر انسائڈر وارانسی) اور جناب ششانک شرما (گائڈ) تھے۔

ویبنیارنے ہندوستان کے دریا کے کنارے آباد سب سے اچھے شہر کے ساتھ ساتھ ثقافتی داستانوں، منھ میں پانی لانے والے پکوان اور زندہ روایات کے حامل دنیا کی سب سے قدیم آبادی والے شہروں میں سے ایک کے طور پر وارانسی کی نمائش کی۔

میلوں تک لاتعداد  گھاٹوں اور لاکھوں دیوی اور دیوتاؤں کے ساتھ اس شہر کے پاس جو ہر ایک شخص کی دعاؤں کا جواب ہے۔ ویبنیارنے وارانسی کی قدیم تاریخ، ثقافتی ورثہ، ثقافت، اس کے روحانی روابط، ہر ایک کونے پر ذائقہ دار اور لذیذ کھانوں کے بدلتے رنگ کو چھوا۔

ویبنیار کی شروعات روشن خیالی کے امکانات سے ہوئی، جو وارانسی میں زندگی مسافروں کے لیے  لے کر آتی ہے۔ وارانسی کا تجربہ  کرنے کا سب سے عمیق طریقہ دی واکنگ آف وارانسی، دی ڈیوائن اینڈ ڈیوینٹی نیز فوڈ آف دی  انشینٹ مٹی جیسے خصوصی طور پر تیار کردہ موضوعاتی تھیم پر مشتمل تھا۔ وراثت اور کلچر کے مرکب کے ساتھ صبح صبح کے تجربے کی شروعات واکنگ آف وارانسی سے شہر میں سکون اور شانتی سے ہوئی۔ دی ڈیوائن اینڈ ڈیونیٹی واک پھولوں کے بازارکا مقدس راستہ اور وشوناتھ درشن اور دشاشومیدھ گھاٹ پر مشہورشام کی آرتی پر مشتمل تھا۔

ان دونوں واک کے بعد ناظرین کو فوڈ آف دی انشینٹ سٹی کے ذریعہ غذائی سفر پر لے جایا گیا۔ کچوری سبزی۔ ملائیو لسی، جلیبی دہی، ٹماٹر چاٹ، پالک پتہ چاٹ، اور بنارسی پان کے ساتھ پلیٹ اور زبان پر شاندار پکوان کے مختلف رنگ زندہ ہوگئے۔ پکوان کا راستہ روایتی کھانوں کے لیے مشہور رام بھنڈار،بلیو لسی، دیپک تمبول بھنڈارسے راجیش چورسیا پان والا (چوک ایریا)، بابا ٹھنڈئی بھارتیندو بھون، دینا چاٹ بھنڈار اور کاشی چاٹ بھنڈار ایک پڑاؤ سے دوسرے ٹیڑھے میڑھے اور تنگ گلیوں سے گزرتا رہا۔ آخر کار واک کا سب سے دلچسپ پہلو وارانسی کے مالامال تیوہار، جس میں ہر ایک کے ساتھ ایک قصہ جڑا ہے، نکاٹیا، ناگ نتھیا، بھسم ہولی اور دیو دیپاولی رہا۔ ویبنیار کا اختتام کرتے ہوئے ڈاکٹر سچن بنسل نے مقامی نمائندوں کے ساتھ بنکر روایتوں اور موسیقی گھرانوں کے چھپے رتنوں کا اجاگر کیا۔

ویبنیار کو شرکا کی جانب سے بے حد اچھا اور حوصلہ افزا فیڈ بیک  حاصل ہوا، جس میں غیرملکی شرکا بھی شامل تھے۔

***********

 

U-2007



(Release ID: 1618104) Visitor Counter : 134