بجلی کی وزارت

وزارت بجلی کے تحت مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعتی اکائی این ایچ پی سی نے 6.80 فیصد سالانہ کے کوپن سے 750 کروڑ جمع کئے

Posted On: 23 APR 2020 5:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،23؍اپریل2020: حکومت ہند کی وزارت بجلی کے تحت مرکزی   سرکاری دائرہ کار کی صنعت، این ایچ پی سی لمٹیڈ نے از حد مسابقتی شرح سود ، یعنی 6.8فیصد سالانہ کی درپر 10 برسوں کی قرض مدت کے لئے نجی پلیسمنٹ بانڈز کے توسط سے 750 کروڑ روپے کی رقم بہم پہنچائی ہے۔کمپنی نے کہا کہ اجراء کا ڈھانچہ 500کروڑ کے بیس سائز پر مشتمل ہے، جس میں 250 کروڑ روپے کا گرین شو متبال بھی شامل ہے۔

یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ منڈی میں اس اجراء کا غیر معمولی خیر مقدم ہوا ہے اور اس سلسلے میں 3.87 گنا زیادہ شرح تعاون یعنی کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران 2899 کروڑ روپے زائد حاصل ہوئے ہیں۔ 6.80فیصد کا کوپن ریٹ رواں مالی سال کے دوران سب سے کم ریٹ یا شرح کہی جاسکتی ہے، جو 30 بی پی ایس  یا 0.30فیصد کے مساوی ہے اور 10 سال کی مدت کے لئے جاری 7.10 فیصد بانڈز کے سلسلے میں جاری اے اے اے کے لحاظ سے بھی کم ہے۔ این ایچ پی سی کے پاس آلہ ترین کریڈٹ ساکھ موجود ہے اور اسے سرکردہ ریٹنگ یعنی درجہ بندی ایجنسیوں کی جانب سے اے اےا ے کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

*************

 

م ن۔ ن ع

(24.04.2020)

(U: 1998)



(Release ID: 1617855) Visitor Counter : 149