کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اینٹی-ڈمپنگ محصول کے لیے سنسیکس ریویو جانچ کے وقت کی حد پر نظر ثانی
Posted On:
21 APR 2020 6:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21اپریل2020، کامرس اور صنعت کی وزارت سے وابستہ تجارتی تدابیر کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی پی آر) نے تجارتی نوٹس نمبر 02/2017 کو کسٹم ٹیرف ایکس 1995 کے تحت اینٹی-ڈمپنگ سنسیکس ریویو کی جانچ (ایف ایس آر) شروع کرنے کی غرض سے طریقہ کار اور وقت کی حد مقرر کی گئی۔ متعلقہ نوٹس میں اس وقت موجود انٹی-ڈمپکنگ کارروائی کے خاتمے سے پہلے ایس ایف آر درخواست دینے کے لیے کم از کم 270 دن کا وقت دیا جاتا تھا۔ جس میں تاخیر کی جائز وجہ کو دیکھتے ہوئے مزید 240 دن کی توسیع کی جاسکتی تھی۔
یہ بات محسوس کی گئی ہے کہ ایس ایف آر درخواست دینے کے لیے وقت کی مقررہ حد یعنی کارروائی کے خاتمے سے پہلے یا تو 270 دن کی حد اور تاریخ کی جائز وجہ ثابت کرنے پر مزید 240 دینے سے کافی نظم وضبط پیدا ہوا ہے اور ایس ایف آر درخواستیں کارروائی کے خاتمے سے کافی پہلے دی جانے لگی ہے۔ ا لبتہ داخلی صنعت کی طرف ناگزیر حالات کے سبب اکثر اعتراضات موصول ہوتے ہیں کہ وہ بعض مواقع پر کارروائی کے خاتمے کے پہلے کم از کم 240 دن کی وقت کی حد کی پابندی نہیں کرپاتی۔
صنعت کی اس دشواری کو حل کرنے کے لیے ڈی جی پی آر کی طرف سے 20 اپریل 2020 کو ایک تجارتی نوٹس نمبر 02/2020جاری کیا گیا تھا جس میں ایس ایس آر کی درخواست دینے کے لیے کارروائی کی حد ختم ہونے سے پہلے اس وقت 180 دن کا وقت فراہم کیا گیا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ جو صنعتیں 270 دن کی حد کی کسی جائز وجہ سے پابندی نہیں کرسکتیں وہ اس رعایت کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ نامزد اتھارٹی خصوصی حالات میں مزید 120 دن کی مہلت دے سکتی ہے۔
***************
م ن۔ا ج۔ ر ا
U: 1931
(Release ID: 1617121)
Visitor Counter : 193