وزارت دفاع

سرحدی سڑک تنظیم بی آر او نے  اروناچل پردیش کے اسٹریٹیجک علاقوں کو  آپس  میں جوڑنے کے لئے  ایک عام سڑک پر  ریکارڈ وقت میں  پُل کی تعمیر کا کام  انجام دیا ہے

Posted On: 20 APR 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20- اپریل 2020/ اگرچہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے  ، پھر بھی  سرحدی سڑکوں کی تنظیم ( بی آر او) نے کووڈ -19 کے بارے میں  تمام احتیاطی تدابیر کو ذہن میں رکھتے ہوئے سوبن سری  ندی  پر  دپوریجو پل کی تعمیر کا کام   انجام دیا ہے۔ اس طرح اروناچل پردیش میں مواصلات کی اسٹریٹیجک لائن  جڑ گئی  ہے۔

دپوریجندی پر  پل  دراصل  بھارت اور چین کے درمیان ایل اے سی   کا ایک اہم رابطہ ہے۔  تمام طرح کی سپلائیاں ، راشن،  تعمیراتی سامان  اور دوائیں  اس پل سے ہوکر گذرتی ہیں۔  پرانے پل میں  شگاف پڑ گئے تھے جس سے 26  جولائی   1992 جیسا بڑا حادثہ  رونما ہوسکتا تھا۔ اس حادثہ میں ایک مسافر بس  پل سے نیچے گر گئی تھی  جس میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا تھا۔ ڈی جی بی آر  اور سی ای   اروناک  کی مداخلت کی وجہ سے  ایم او ڈی  اور اروناچل حکومت کی طر ف سے  تیز رفتاری کے ساتھ   منظوری مل گئی۔   پُل کی تکمیل کا  مشکل اور خطرناک کام  کووڈ-19 کے سلسلہ میں  تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے  ریکارڈ وقت  میں  مکمل کیا گیا۔

پُل کی تعمیر کا کام  17 مارچ 2020 کو  23 بی آر ٹی ایف   نے شروع کیا تھا۔آخر کار 27 دن کے بعد یعنی 14 اپریل 2020 کو  یہ پُل کامیابی اور حفاظت کے ساتھ سہاروں پر کھڑا کردیا گیا۔  اس کا درجہ  کامیابی کے ساتھ  24 ٹن سے بڑھا کر  40 ٹن کردیا گیا ہے۔ یعنی اب بھاری گاڑیاں  نہ صرف فوجی ضرورتوں کے لئے  بلکہ   بالائی سوبن سری ضلع کی  مستقبل کی   تعمیر نو کی  ترقیاتی ضرورتوں کے لئے  سامان بھی   لے جاسکتی ہیں۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلی  جناب پیما کھانڈو نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس کا افتتاح کیا اور اس پل کو آج سے ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

پل  کے کام کی محفوظ  اور  جلد تکمیل سے  بی آر او  ، ایم او بی   اور اروناچل حکومت کے مابین مسلسل تعاون  اور تال میل کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC16JZK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC22KQY.jpg

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1894


(Release ID: 1616651) Visitor Counter : 223