وزارات ثقافت

کلچر کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دلّی میں بھارت کی تہذیبی ثقافتی وراثت کی قومی فہرست کا اجراء کیا


اس کا مقصد بھارت کی مختلف ریاستوں کی تہذیبی ثقافتی وراثت کے بارے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے : جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 18 APR 2020 2:59PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 18  اپریل / کلچر کے مرکزی وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دلّی میں    تہذیبی ثقافتی وراثت ( آئی سی ایچ  ) کی قومی فہرست جاری  کی ۔  اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہا کہ  بھارت   میں منفرد تہذیبی ثقافتی وراثت    کی وسیع   تعداد ہے  ، جن میں سے   13 کو  یونیسکو  نے    انسانیت کی تہذیبی ثقافتی   وراثت قرار دیا ہے   ۔   آئی سی ایچ کی قومی فہرست   بھارتی ثقافت  کی گوناگونیت    کو تسلیم کرنے کی کوشش ہے ، جو اس کی وراثت میں  پیوست ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اِس کا مقصد بھارت کی مختلف  ریاستوں   کی منفرد   تہذیبی   ثقافتی   عناصر   کو ملک اور بین الاقوامی سطح پر    فروغ دینا    ، اُن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا   اور   اُن کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔   یہ پہل  کلچر کی وزارت  کے   ویژن  2024 کا بھی ایک حصہ ہے ۔

          تہذیبی ثقافتی وراثت  کے تحفظ کے لئے   2003 ء کی یونیسکو کنونشن کے بعد    اِس فہرست کو  پانچ وسیع حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس میں تہذیبی وراثت   کو پیش کیا گیا ہے :

  • زبانی روایات اور اظہار ، جس میں  زبان کو  تہذیبی ثقافتی وراثت   کے ذریعے کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔
  • پرفارمنگ آرٹ
  • سماجی رسوم   ، رواج اور تہوار وغیرہ
  • فطرت اور  کائنات سے متعلق  علم اور پریکٹس
  • روایتی دست کاری

اس فہرست میں  ، جن چیزوں کو شامل کیا گیا ہے ، اُنہیں   " بھارت کی   تہذیبی ثقافتی وراثت   اور  متنوع ثقافتی  روایات  کا تحفظ   " کی اسکیم کے تحت  2013 ء میں کلچر کی وزارت کے ذریعے  منظور کردہ پروجیکٹوں   سے لیا گیا ہے ۔  اب تک اِس فہرست میں  100  سے زیادہ عناصر شامل ہیں ۔  ان میں  بھارت کے ، وہ 13 عناصر میں شامل ہیں ، جنہیں یونیسکو پہلے ہی    انسانیت کی تہذیبی ثقافتی   وراثت  کی نمائندہ فہرست میں شامل کر چکا ہے ۔

     یہ قومی فہرست   تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے   ایک مسودہ کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے ۔   کلچر کی وزارت   مسلسل اِسے  اَپ ڈیٹ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ اِس لئے  تمام فریقوں  اور   تہذیبی ثقافتی وراثت    کے مختلف   متعلقہ ماہرین  سے  اِس فہرست کے لئے مشورے  / تعاون / ترمیم  کا خیر مقدم ہے ۔  اس سلسلے میں  کلچر کی وزارت سے  کس طرح رابطہ قائم کیا  جائے ، اس بارے میں معلومات  کلچر کی وزارت کی ویب سائٹ  https://www.indiaculture.nic.in/national-list-intangible-cultural-heritage-ich پر دستیاب ہے ۔

     یہ امید کی جاتی ہے کہ  ماہرین  اور  یونیسکو جیسے دیگر فریقوں  کے مشورے سے  یہ فہرست   بھارت کی   آئی سی ایچ   انوینٹری   کو مضبوط کرنے میں مدد دے گی ، جو  یونیسکو کی   تہذیبی ثقافتی وراثت    کی فہرست  میں شمولیت کے لئے   ایک   عارضی فہرست کے طور پر   کام کرے گی ۔

     کلچر کی وزارت  اس فہرست کی تیاری میں  سنگیت ناٹک اکادمی  اور  اندرا گاندھی  نیشنل سینٹر فار دی آرٹس  ( آئی جی این سی اے )  کے تعاون  کا شکریہ ادا کرتی ہے  ۔  وزارت  " بھارت کی   تہذیبی ثقافتی وراثت  اور  متنوع ثقافتی روایات   کا تحفظ  "  کے تحت    تحقیق کرنے والوں   کا بھی شکریہ  ادا کرتی ہے  ، جنہوں نے اِس فہرست میں   زبردست تعاون کیا ہے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-04-2020)

U. No. 1834


(Release ID: 1615927) Visitor Counter : 139