وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے عالمی بینک –آئی ایم ایف کی ترقیاتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی


وزیر خزانہ نے کووڈ-19 سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کرایا ان اقدامات میں غریبوں اور کمزوروں کے لئے سماجی امداد کے اقدامات اور مالی نیز ضابطوں کی پابندی کے امور میں ریلیف کی کارروائیاں شامل ہیں

Posted On: 17 APR 2020 7:44PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UE8L.jpg

 

نئی دہلی،17,- اپریل 2020/مرکزی وزیر خزانہ  محترمہ  سیتا رمن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  ترقیاتی کمیٹی   کی 101 ویں   میں شرکت کی۔  ایجنڈہ کے موضوعات میں  کووڈ-19 کی ہنگامی صورتحال میں  عالمی بینک کے گروپ ریسپانس   کی تازہ ترین معلومات  اور  کووڈ 19 کی   قرضے  کے اقدامات :آئی ڈی اے  ملکوں کی مدد کے سلسلہ میں  بین الاقوامی   کال۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے  اجلاس کے دوران  ا پنے ایک بیان میں کہا   کہ   ہمارے آبادی کے بڑے سائز کو دیکھتے ہوئے   بھارت  کووڈ کا ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔ حکومت نے اپنی  کوششو ں میں کوئی کمی  نہیں چھوڑی  ہے۔  اس نے صحت نظام کی مدد کے لئے  زبردست کوششیں کی ہیں  اور  اس وبائی بیماری کے    پھیلاؤ کو روکنے کی موثر   کارروائی کی ہے۔ بعض اہم اقدامات میں   ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا   ،سفری پابندیاں   سرکاری اور پرائیوٹ شعبوں میں  گھر پر ہی ٹھہرنا   اور وہی سے دفتر کا کام کرنا اور براہ راست  صحت اسکیمیں   جیسے   جانچ  کے کام  میں تیزی لانا   اسکریننگ  اور علاج معالجے نے   اس وبائی بیماری  کو پھیلنے سے روکنے میں مدد دی ہے۔

وزیر خزانہ نے   بتایا  کہ حکومت نے  23 امریکی بلین ڈالر کی مالیت کے   امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے  جو  صحت کارکنوں کو   مفت  صحت انشورنس  ، نقدی کی منتقلی ، مفت کھانے اور گیس کی تقسیم  اور  متاثرہ کارکنوں کے لئے  سماجی   تحفظ کے  اقدامات شامل ہیں۔

فرموں خاص طور پر ایس ایم  ای فرموں کی  مدد  کے لئے    جو  فوری   نقصان سے دوچار ہوں گے   ، حکومت نے  انکم ٹیکس   ، جی اایس ٹی،  کسٹم ،  ،مالی خدمات   اور کارپوریٹ امور میں   ریلیف فراہم کیا ہے۔ ریزرو بینک کا رویہ بھی پرتعاون رہا ہے۔  ریگولیٹر حضرات  مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ حکومت  انسان دوستی    کی امدا د کی شکل میں فاضل ریلیف مہیا کرنے  اور  آنے والے دنوں میں   اقتصادی   امداد فراہم کرنے کے لئے  ساجھے داروں کے ساتھ ملکر  سرگرمی سے کام کررہی ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے  یہ بھی بتایا کہ   عالمی برادری کے    ذمہ دارشہریوں کی حیثیت سے  ہم  ضرورت مند ملکوں  کو  ضروری   دوائیں  دستیاب کرارہے ہیں  اور ضرورت پڑنے پر   یہ سلسلہ  جاری رکھیں گے۔  انہوں نے   تیز رفتاری کے ساتھ   کووڈ-19 ریسپانس   فیسیلیٹی   شروع کرنے میں    عالمی بینک کے گروپ کی   تیز رفتاری   اور  ہنرمندی کی تعریف کی۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno- 1818


(Release ID: 1615789) Visitor Counter : 177