سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے سلسلہ میں علاقہ وار حکمت عملی اور فیصلہ سازی میں مدد کے لئے مربوط جغرافیائی پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے
اس موبائل ایپلی کیشن سے ’’آروگیہ سیتو‘‘ موبائل ایپلی کیشن مکمل ہوجائے گی
Posted On:
15 APR 2020 7:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15,- اپریل 2020/ بھارت سرکار کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایچ ٹی)نے ایک مربوط جغرافیائی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے جس میں کووڈ-19 کے موجودہ پھیلاؤ کے دوران فیصلے کرنے میں آسانی کےلئے اس وقت فراہم جغرافیائی اعدادوشمار اور معیار پر مبنی خدمات کے تعلق سے علاقہ وار حکمت عملی تیار کرنے اور بحالی کے دور میں سماجی اقتصادی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
یہ پلیٹ فارم بنیادی طور پر ریاستوں اور مرکزی حکومتوں کے عوامی صحت نظام کو مستحکم بنائے گا اور اس کے بعد صحت ،سماجی اقتصادی دباؤ اور روزی روٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں شہریوں اور ایجنسیوں کو ضروری جغرافیائی معلومات فراہم کرے گا۔
موبائل ایپلی کیشن سہیوگ اور ویب سائٹ پورٹل (https://indiamaps.gov.in/soiapp/) جو سروے آف انڈیا (ایس او آئی نے تیار کیا ہے اور وہی اس کا انتظام چلاتا ہے اسے یہ ذمہ داری دی گئی ہےکہ وہ کووڈ-19 سے متعلق خصوصی جغرافیائی معلومات جمع کرے۔یہ کام اس وبائی بیماری کے سلسلہ میں بھارت سرکار کو ملنے والے ردعمل کے تعلق سے لوگوں کو شامل کرکے بڑھانے میں مدد کے ذریعہ کیا جائے گا۔
بڑے پیمانے پر وبائی بیماریاں پھیلنے کے سلسلہ میں بھارت سرکارکی حکمت عملی اور روک تھام کے منصوبے کے مطابق معلومات کے جو معیار مقرر کئے گئے ہیں ، انہیں سہیوگ ایپلی کیشن میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موبائل ایپلی کیشن سے ’’ آروگیہ سیتو‘‘ موبائل ایپلی کیشن مکمل ہوجائے گی جو بھارت سرکار نے متاثرین سے دوسرے لوگوں کے تعلق کو معلوم کرنے ، عوامی آگاہی اور خود اپنے بارے میں جائزے لینے کے مقاصد سے شروع کی تھی۔ مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، پنجاب اور جموں کشمیر میں ریاستی مکانی بنیادی ڈھانچہ (ایس ایس ڈی آئی) ریاست اور ضلع کے سطح کے حکام کو جغرافیائی علاقوں پر مبنی معلومات کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ یہ کام متعلقہ ریاستوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کی خاطر ریاستی جغرافیائی پورٹلوں کو متعلقہ صحت اور اس سے متعلق معلومات کو مربوط کرکے انجام دیا جارہا ہے۔
یہ مربوط جغرافیائی معلوماتی پلیٹ فارم قوم کے صحت سے متعلق ہنگامی بندوبست کو مستحکم بنائے گا جو کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سے ضروری ہوگیا ہے اور سماجی اقتصادی بحالی کے عمل میں مددگار ہوگا۔ یہ کام مربوط معلومات ، اطلاعات اور انسانی ، طبی ، ٹکنالوجیکل ، بنیادی ڈھانچے کے اور قدرتی وسائل کو آپس میں جوڑ کر انجام دیا جائے گا۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ’’جغرافیائی اعدادوشمار کے ساتھ آبادی سےمتعلق معلومات کو مربوط کیا جانا فیصلہ سازی ، حکمرانی اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے سلسلہ میں یہ کوشش ’’ آروگیہ سیتو جیسے پلیٹ فارموں کے لئے خصوصی طور پر مددگار ہوگی‘‘۔
معلومات کو یکجا کرنے کی سائنس اور ٹکنالوجی محکمے کی کوششوں کی بدولت تیز رفتار ی سے جغرافیائی معلومات پرمبنی فیصلہ کرنے میں ملک کو مدد ملے گی۔ اس کے ذریعہ ہم اس وبائی بیماری کے سبب پیدا شدہ ہمہ جہت بحران کا مقابلہ کرسکیں گے اور اس سلسلہ میں کئے جانے والے فیصلوں کو پورے ملک میں پھیلا سکیں گے۔
(مزید تفصیلات کے لئے مہربانی کرکے جناب پنکج مشرا ، ڈپٹی سرویئر جنرل (ٹکنیکل) سرویئر جنرل آفس ، سروے آف انڈیا دہرہ دون (248001)2746805-0135 pankaj.mishra.soi[at]gov[dot]in. ڈپارٹمنٹ سائنس اینڈ تکنالوجی۔
م ن۔ ج۔ ج
Uno-1757
(Release ID: 1615041)
Visitor Counter : 274