وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ‘‘دیکھو اپنا دیش ’’مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا


اپنے سلسلے کا  اولین مذاکرات کا سلسلہ  ، شہروں کا شہر دلی کی ذاتی ڈائری تھا

‘دیکھو اپنا دیش ’مذاکرہ سیریز جاری رہے گی اور وزارت بھارت کی متنوع قابل ذکر تاریخ اور ثقافت کی جھلک پیش کرتی رہے  گی: جناب پٹیل

Posted On: 14 APR 2020 4:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15اپریل2020،کووڈ-19 نے تمام تر انسانی زندگی پر نہ صرف بھارت میں، بلکہ عالمی پیمانے پر اپنے اثرات مرتب کئے ہیں۔ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے، جس پر اس کے زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں اور گھریلو طور پر یا سرحد پار سے کسی طرح کی کوئی آمدورفت نہیں ہو رہی ہے۔ تاہم ٹیکنالوجی کی بدولت مقامات کو ملاحظہ کرنا ممکن ہے اور ہم اپنے سفر کا منصوبہ بعد کی تاریخوں کے لئے مرتب کر سکتے ہیں۔ اس غیر معمولی نوعیت کے اوقات کے دوران ٹیکنالوجی انسانی روابط کو بر قرار رکھنے کا آسان ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ ساتھ ساتھ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سے یہ اعتماد بھی قائم ہے کہ اچھا وقت جلد ہی  آئے گا، جب سفر دوبارہ شروع ہو سکے گا۔

 

اسی نظریہ کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحت کی وزارت نے آج سے‘ دیکھو اپنا دیش ’ویبینار سیریزیعنی مذاکرات کے اہتمام  کا آغاز کیا ہے تاکہ متعدد مقامات اور بے مثال بھارت کے وسیع ، عمیق اور ثقافتی ورثے سے متعلق اطلاعات فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے کا اولین ویبینار یا مذاکرات کا سلسلہ جو پہلے جاری ہوا تھا، اس نے دلی کی طویل تاریخ پر احاطہ کیا تھا، کیونکہ اس مذاکرے میں 8 شہروں کے بارے میں بتایا گیا تھا ، جو اپنی انفردیت کے حامل شہر ہیں اور اُن میں وہ روابط پوشیدہ ہیں، جو دلی کو ایک خوبصورت شہر بناتے ہیں۔ مذکورہ ویبینار کا نام تھا شہروں کا شہر دلی-دلی کی ذاتی ڈائری۔

 

سیاحت اور ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ ویبیناروں کی سیریز وزارت کی جاری و ساری عملی کوشش ہوگی او راس کےذریعے سے مقابر ،مختلف قسم کے کھانوں، فنون، رقص کی مختلف  شکلوں سمیت بھارت کی متنوع قابل ذکر تاریخ اور ثقافت کی جھلک پیش کی جاتی رہے گی۔ اِن میں فطری مناظر، تیوہار اور بھارتی مالا مال تہذیب کے دیگر بہت سے پہلو بھی شامل ہیں۔

 

سیاحت کے تئیں بیداری اور سماجی تاریخ کو اجاگر کرنا بنیادی مقصد ہے۔ دلچسپ حکایات سے مالا مال  مذاکراتی اجلاس جس کا اہتمام سیاحت کی وزارت کی جانب سے کیا گیا تھا، اس میں 5546افراد نے اپنا نام درج کرایا تھا اور شرکت کی تھی اور اجلاس کے دوران بہت سارے دلچسپ سوالات پوچھے گئے تھے، جن سے مندوبین کی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ ویبینار یا مذاکرات کا یہ سلسلہ جلد ہی پبلک ڈومین کے تحت بھی دستیاب ہوگا۔ یہ  وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلوں بے مثال بھارت اور انسٹاگرام اور فیس بُک پر بھی دستیاب ہوگا۔

 

آئندہ ویبیناریا مذاکرہ 16 اپریل کو صبح 11بجے سے 12 دوپہر کے دوران منعقد ہوگا اور وزیٹروں کو کولکاتہ شہر کی سیر کرائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-1723



(Release ID: 1614622) Visitor Counter : 138