وزارت سیاحت

1194 سیاحوں کی 9 اپریل تک’ اسٹرینڈڈ ان انڈیا‘پورٹل کےذریعے مدد کی گئی


وزارت سیاحت باقاعدگی سے کووڈ۔ 19 کے درمیان سیاحت سے متعلق امور پراپنےاسٹیک ہولڈرز سےبات کررہی ہے

Posted On: 10 APR 2020 6:04PM by PIB Delhi

 نئی دہلی، 10 اپریل 2020، وزارت سیاحت کا اسٹرینڈڈ انڈیا( یعنی ہندوستان میں پھنسے ہوئے) پورٹل سیاحوں کو مسلسل مدد فراہم کر رہا ہے۔ 9 اپریل تک جن سیاحوں کی مدد کی گئی ہے ان کی تعداد 1194 ہے۔ اس کے علاوہ ایم او ٹی کے ذریعے چلنے والی باقاعدہ ٹول فری ہیلپ لائن 1363 پر 22 مارچ سے 9 اپریل تک 779 کالیں آچکی ہیں۔

اسکےعلاوہ وزارت کے افسران سیاحت اورمہمان نوازی کی صنعت کے ساتھ چوبیس گھنٹےکام کررہےہیں تاکہ فوری اورطویل مدتی معاملات کوسمجھا جاسکےجوکووڈ۔ 19 کےاثرات کےطورپرسامنےآرہےہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اورسفرکا کوئی امکان نہ ہونے سے صنعت بری طرح متاثرہ و رہی ہے۔ لہذا اب وقت آگیا ہےکہ اندازہ کرنے، خود احتسابی کرنے اورآگے کے راستے کے بارے میں سوچا جائے۔ ایڈونچرٹورآپریٹرزایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیراہتمام منعقدہ ایک ویب نارمیں وزارت سیاحت کی ڈائریکٹرجنرل محترمہ میناکشی شرما نے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے کوترجیح دینےکی ضرورت پربات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حاشیہ پر پڑے شہریوں کی ضروریات کےت ئیں حساس ہے اور اس سنگین دور میں ان کی مدد کےلئےسب کچھ کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزارت سے درخواست کی کہ کیمپوں کو سینیٹائز کیسے کیا جائے،ٹریکنگ لاجز کیسےچلایا جائے اوراس سےمتعلق امورکیا ہیں، ان کے سلسلہ میں رہنماخطوط سامنےلائے۔ محترمہ شرما نےرہنما خطوط کو سامنے لانےکی ضرورت سےاتفاق کیا۔

اسی طرح کےویب نارفکی اورسیاحت سےوابستہ دیگراداروں کےذریعہ منعقد کئےجارہےہیں اورہرپلیٹ فارم پرانکریڈیبل انڈیا کےفروغ کےروڈ میپ سے متعلق نظریات پرفعال طورپرتبادلہ خیال کیاجارہاہے۔ ویب نارز کی مقبولیت سے پتہ چلتا ہےکہ صنعت اورشہری بہت ہی مثبت سوچ رکھتے ہیں اورصورت حال سےمضبوط طور پر باہرنکلنےکےلئےمل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں۔

***********

U-1609



(Release ID: 1613201) Visitor Counter : 100