شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
کابینہ نے کووڈ – 19 کی روک تھام کے لئے ایم پی ایل اے ڈی ایس کو دو سال تک غیر فعال بنانے کو منظوری دی
Posted On:
06 APR 2020 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6؍اپریل، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ نے کووڈ - 19 کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکومت کی کوششوں کے حصے کے طور پر رکن پارلیمنٹ مقامی ایریا ترقیاتی اسکیم ( ایم پی ایل اے ڈی ایس) کو دو سال ( 21-2020 اور 22-2021) تک فعال نہ بنانے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ بالا اسکیم کے تحت فنڈ کو ملک میں کووڈ – 19 سے درپیش چیلنجوں کے مقابلے اور منفی اثرات کی روک تھام کی حکومت کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال میں لا یا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1519
(Release ID: 1611897)
Visitor Counter : 136