امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نےریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو لکھا کہ وہ ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کے پھیلنے اور عوام میں خوف و ہراس کو روکنے کے مقصد سے فیک نیوز سے مقابلے کے اقدامات کریں

Posted On: 02 APR 2020 10:09AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 اپریل 2020،     سپریم کورٹ نے ایک رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے دوسرے شہروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بڑے پیمانے شہروں سے نکلنے کی وجہ بننے والی فیک نیوز کے ذریعہ پیدا شدہ خوف و ہراس کو سنجیدگی سے لیا ہے۔کورٹ کا کہنا ہے کہ اس سے ان لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کورٹ کے اس خیال کے پیش نظر وزارت داخلہ کے سکریٹری جناب اجے کمار بھلہ نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو لکھا ہے کہ وہ نیوز کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔بتایا گیا ہے کہ حکومت ہند نے حقائق اور غیر مصدقہ خبروں کی فوری تصدیق کے مقصد سے عوام کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کیا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنی سطح پر متعلقہ معاملات کے سلسلے میں اسی طرح کا میکانزم تیار کریں۔

عدالت عظمی  نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ این ڈی ایم اے / وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق خوراک ، ادویات وغیرہ جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور دوسرے شہروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے راحتی کیمپ میں فلاح و بہبود کی دیگر سرگرمیاں انجام دی جائیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں کووڈ۔19 کے پھیلنے کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات/ مشوروں / احکامات پر پوری طرح عمل کریں۔

Click here to see Communication to States/UTs

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ا گ۔ن ا۔



(Release ID: 1610472) Visitor Counter : 191